صوابی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جا ں بحق
صوابی ( بیورورپورٹ )مانیری بالا صوابی میں رات کی تاریکی میں میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کردیا، نصیب جان سکنہ جگناتھ نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی گل فراز گاؤں مانیری بالا میں رہائش پذیر تھے گزشتہ شب سوتے ہوئے اپنی بیوی مسماۃ (ر) سمیت نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ،وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔