وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کا چیئر مین نیب کی تعیناتی کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق

وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کا چیئر مین نیب کی تعیناتی کیلئے سیاسی جماعتوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ملاقات ، چیئرمین نیب کی تعیناتی پر گفتگو کی گئی ، چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔میڈیارپورٹس کے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ دونو ں رہنماؤں کے مابین چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم سے آج منگل کو شام دوبارہ ملاقات ہو گی،چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے ابتدائی طور پر مشاورت کی ہے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر لی امید ہے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق جلدکسی نام پر متفق ہو جائیں گے۔
اتفاق

مزید :

علاقائی -