وزیرداخلہ عدلیہ کااحترام کریں،انہیں سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،نیئر حسین

وزیرداخلہ عدلیہ کااحترام کریں،انہیں سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،نیئر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ وزیرداخلہ کو قانون اور عدلیہ کااحترام کرناچاہیے عدالتوں کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایاجائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی عدالت میں پیشی قانونی تھی الزامات غلط ہیں تو مقدمے کاسامنا کریں صفائی اور دفاع میں مواد دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ دوسری عدالتی پیشی پر ہی چیخ وپکار بدعنوانی میں ملوث ہونے کاازخود ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ من پسند فیصلہ نہ آنے پر نون لیگ کا سپریم کورٹ پر حملہ قوم نہیں بھولی ۔
نیئربخاری

مزید :

علاقائی -