جنوبی وزیرستان:بینائی سے محروم کم سن یتیم بچی ڈاکٹر بننے کیلئے پر عزم آرمی چیف سے علاج کیلئے اپیل
جنوبی وزیرستان (آن لائن )جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ پیدائشی اندھی آئی ڈی پیز یتیم بچی عائشہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انکھوں کا علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بچی نے کہا کہ اگر آرمی چیف اس کی انکھوں کا علاج کروائیں تو وہ بڑی ہو کر آرمی پبلک سکول سے تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بنے گی۔تحصیل لدھا کے کانی گرم کے علاقہ سام میں اپنے ماموں کے ہاں رہائش پذیر بچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے یقین ہے کہ اس کی بینائی لوٹ آئے گی اور وہ ڈاکٹر بنے گی۔
بچی،اپیل