چارسدہ ،شقی القلب با پ نے اکلوتے بیٹے کو مار مار کر قتل کردیا
چارسدہ (بیورو رپورٹ) ہری چند میں شقی القلب با پ نے اکلوتے بیٹے کو مار مار کر قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔اپنے کئے پر پشیمان ہو ں ۔ ملزم کا بیان ۔ ملزم اکثر و بیشتر اکلوتی اولاد کے ساتھ ساتھ مجھے بھی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ والدہ کا بیان ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود ہری چند سرائے میں ملزم سید احمد شاہ نے گھریلو ناچاقی پر اپنے چھ ماہ کے اکلوتے بیٹے سید علی شاہ کو مار مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔ اس حوالے سے مقتول سید علی شاہ کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ صبح وہ ناشتہ تیار کر رہی تھی کہ اس دوران ان کا اکلوتا بیٹا سید علی شاہ رو پڑا جس پر ان کے شوہر سید احمد شاہ کو عصہ آگیا اور انہوں نے بچے پر تشدد شروع کیا اور ان کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ اس دوران وہ بچے کو قریبی ہسپتال لے گئی مگر وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ۔ پولیس نے بر وقت کار وائی کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مندنی تھانہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ملزم سید احمد شاہ نے کہا کہ تین سال پہلے ان کی شادی ہو ئی اور مقتول ان کی اکلوتی اولاد تھی ۔ انہوں نے کہااپنے غلطی پر پشیمان ہوں ۔