ڈی جی پنجاب ایمر جنسی نے تمام اضلاع میں ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا

ڈی جی پنجاب ایمر جنسی نے تمام اضلاع میں ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیٹا کے مطابق سروس روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر میں کل ایمرجنسیز میں سے 35فیصد ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کررہی ہے ، اس لیے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ وسائل کو مناسب حکمت عملی سے بروئے کار لائیں تاکہ ایمرجنسیز سے منظم انداز میں نبرد آزما ہوا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مریضوں کو ضلع ملتان میں قریباََ 630059ِ، خانیوال میں چھ ہزار، مظفر گڑھ میں پانچ ہزار تین سو اور دیگر اضلاع میں ایمرجنسی مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی مفت سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی فرضی عملی مشقوں کا اہتمام کیا جائے تا کہ ممکنہ سیلابی آفات سے ماہرانہ انداز سے بہتر طور پر نمٹاجا سکے۔

مزید :

علاقائی -