مسلم لیگ (ن) کی مقبوضہ کشمیر اور روہنگیامسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اوربرمامیں روہنگیامسلمانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظورکرلیں۔ کنونشن سنٹراسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس ہوا،جس میں لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی جانب سے شہری آبادیوں کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنائے جانے کی شدیدمذمت کی اوربرمامیں روہنگیامسلمانوں پرانسانیت سوزمظالم کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورعالمی برادری سے کشمیراوربرماکی عوام پرہونے والے مظالم کانوٹس لینے کی اپیل کی گئی ۔اجلاس میں دونوں قراردادیں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے پیش کیں۔مسلم لیگ (ن)کے چئیرمین راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک میں ہوں یاملک سے باہرہوں عوام کے دلوں سے ان کی محبت کم نہیں ہوگی ،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی ہوئی ،جس کی معترف دنیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آپ لوگ شکرکریں کہ آپ کونوازشریف ملے اورنوازشریف خوش قسمت ہیں کہ ان کوآپ جیسے مخلص ساتھی ملے ۔نوازشریف ملک میں ہوں یاملک سے باہرہوں عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کم نہیں ہوگی ،نوازشریف کومحبت کرنے والے کارکنوں کے ساتھ شہبازشریف جیساچھوٹابھائی ملاجس نے محنت سے پنجاب کوترقی کے سفرپرگامزن کیا۔پنجاب ملک میں روشن مثال ہے ،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کوترقی ہوئی ،جس کی معترف دنیاہے ۔الیکشن اصلاحات بل سینٹ میں منظورہوا،سینٹ میں حکومتی ممبران کی تعدادکم تھی ا وراپوزیشن اراکین کی تعدادزیادہ تھی اس کے باوجودپاس ہوا۔اپوزیشن سمجھتی ہے کہ نوازشریف کی موجودگی میں الیکشن جیتنامشکل ہے۔
مسلم لیگ ن