خواجہ آصف کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کرینگے
نیویارک(این این آئی)پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کیلئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف امریکی صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پر بات چیت کیلئے کل امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات میں نائب امریکی صدر مائیک پینس نے پاک امریکا تناؤ پر بات چیت کے لیے امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کی تجویز دی تھی، تاہم پاکستان نے پیش کش قبول کرتے ہوئے وفود کی ملاقات واشنگٹن میں رکھنے کیلئے کہا تھا۔
خواجہ آصف