عمران خان کا بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ 13 جلسوں کی منظوری دے دی

عمران خان کا بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ 13 جلسوں کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکمرانوں کے خلاف بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہر اقتدار سمیت پنجاب سندھ اور خیبر پختونخواہ کے بڑے شہروں میں جلسے ہو نگے۔مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چئرمین تحریک انصاف نے ملک میں 13 جلسوں کی منظوری دے دی ہے ۔عمران خان 8 اکتوبر کو بونیر میں اور 14 اکتوبر کو پشاور میں عوامی میدان لگائیں گے۔ 15 اکتوبر کو گھوٹکی کے علاقے اباڑو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ 22 کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔اکتوبر 28 کو میانوالی اور 29 اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین میں جلسے ہونگے 5 نومبر کو اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا ۔ اسلام آباد، لیہ تونسہ شریف خانیوال مظفر گڑھ اور احمد پور شرقیہ میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ عمران خان نومبر میں جنوبی پنجاب کے پانج بڑے شہروں میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔پی ٹی آئی کے جلسوں میں شریف خاندان کے احتساب کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
عمران مہم

مزید :

صفحہ آخر -