آئندہ 12گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 12گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامر س رپورٹر) ملک کے زیادہ تر علاقے گزشتہ روز بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث ان علاقوں کے درجہ حرارت میں دو سے تین سنٹی گریڈ کا اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پٹن 05، میر کھانی 03، لوئیر دیر میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -