رینجرزمعاملہ، غیر قانونی احکامات دینے اورماننے والوں کاتعین کریں گے ،طلال چودھری
اسلام آباد(اے این این) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے رینجرزکے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، یہ انکوائری گھنٹوں میں ہوگی اوران لوگوں کا تعین کیا جائے گا جنہوں نے غیر قانونی احکامات دئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ تحقیقات میں ان لوگوں کا تعین بھی ہوگا جنہوں نے غیرقانونی احکامات مانے، یہ جمہوری حکومت ہے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔