پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا اجلاس جمعہ کو ہوگا
اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا اجلاس اس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن ویڈونگ اجلاس میں خصوصی دعوت پر شریک ہونگے چینی سفیر کو پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری کی طرف سے دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔اسی طرح پانچ اہم وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے گیم چینجر منصوبے میں پاکستان کو کلیدی حیثیت دینے پر پارلیمنٹ سے چین سے اظہار تشکر کے لیے چین کے سفیر کو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری میں ملک کی تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہے یہ کمیٹی مختلف جماعتوں کے 22 سرکردہ ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ہے جمعہ کو اجلاس میں بندرگاہیں و جہاز رانی،منصوبہ ترقی و اصلاحات ،توانائی کے سیکرٹریز اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کے چیئرمین و ڈی جی کو بلوایا گیا ہے حکام کی طرف سے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار سے آگاہ کیا جائیگا۔چین کے سفیر کی طرف سے بھی سی پیک پر مزید تعاون کی تفصیلات سے کمیٹی آگاہی متوقع ہے۔
پارلیمانی کمیٹی
پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا اجلاس جمعہ ہوگا
چین کے سفیر اور پانچ اہم وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہونگے