بجلی اور پٹرول کے بعد حکومت نے سی این جی بھی مہنگی کر دی

بجلی اور پٹرول کے بعد حکومت نے سی این جی بھی مہنگی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) بجلی اور پٹرول کے بعد حکومت نے سی این جی بھی 40پیسے فی لیٹر مہنگی کر دی جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 55 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جس پر سی این جی صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سی این جی 40 پیسے فی لیٹر مہنگی کی ہے اور سی این جی 55 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔صارفین کاکہنا ہے کہ حکومت نے سراسر زیادتی کی ہے، یہ غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے مترادف ہے۔ اس سے پک اَپ، ٹیکسی اور سی این جی پر چلنے والی دیگر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر سفر مہنگا ہو جائے گا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پٹرول کے مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے اور ضروریات زندگی کے استعمال کی چیزیں بھی مہنگی ہوئی ہیں اور اب سی این جی مہنگی کر دی گئی ہے۔ اس سے عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو گا اور سکولوں ، کالجوں میں جانے والے طلباء و طالبات کے کرائے بڑھ جائیں گے کیونکہ سی این جی پر چلنے والی گاڑیاں پک اَپ، ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیور کرائے بڑھا دیں گے جس سے عام آدمی کی زندگی میں مشکلات پیدا ہوں گی۔ حکومت کو چاہئے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کرے نیز سی این جی بھی کم نرخوں پر فراہم کرے۔ اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کیپٹن (ر) شجاع انور اور غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اب سی این جی جگہ ایل این جی فراہم ہو رہی ہے اور حکومتکی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کی بنا پر مجبوراً ایل این جی کی قیمتوں میں 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنا پڑا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -