سماعت پر سب کو سمجھ آ جانی چاہئے یہ کیس خالی کھوکھا ہے، دانیال عزیز

سماعت پر سب کو سمجھ آ جانی چاہئے یہ کیس خالی کھوکھا ہے، دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سماعت کے دوران میڈیا کو روکنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ٗ عدالت کی سماعت پر سب کو سمجھ آ جانی ہے کہ یہ کیس خالی کھوکھہ ہے۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو صورتحال سامنے آئی تھی اس کے باعث سکیورٹی اداروں نے انتظام کیا ۔ اپنی جماعت کی نمائندگی کرنا ہمارا حق ہے ۔ عدالت نے فرد جرم کیا عائد کرنی ہے کیس خالی ہے، کوئی کاغذ نہیں،جو سورس ڈاکومنٹ پیش کئے گئے ہیں وہ بھی قابل سماعت نہیں ۔انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ فرد جرم عائد ہونا کیا ہے ٗ انہوں نے کہا کہ عدالت کی سماعت پر سب کو سمجھ آ جانی ہے کہ یہ کیس خالی کھوکھہ ہے،ہم اس لئے عدالت میں آئے ہیں کہ ہم قوم کو اصل حقیقت سے آگاہ کر سکیں۔ جن لوگوں نے منفی مہم چلائی تھی کہ میاں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے اور مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔
دانیال

مزید :

صفحہ آخر -