فرقہ وارانہ ہم آہنگی حکومت کی بنیادی پالیسی ہے، ممنون حسین
کراچی(آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی حکومت پاکستان کی بنیادی پالیسی ہے،ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی۔گزشتہ روز صدر ممنون حسین نے بوہری برادری کے روحانی پیشوا سید مفضل سیف الدین سے ملاقات کی جس میں تعلیم،صحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بوہری برادری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے،عوام پوری آزادی سے اپنے مذہبی فرائض انجام دے رہے ہیں،امن وامان کی بحالی کیلئے تمام صوبوں خصوصاً سندھ نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی حکومت کی بنیادی پالیسی اور اولین ترجیح ہے۔
ممنون حسین