فراڈ کیس میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضانے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے،اس سے قبل عدالت نے 21ستمبر کو ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ،عدالت میں سمن آباد پولیس نے صوفیہ مرزا کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کے مقدمہ میں ملوث اور روپوش ہیں،ماڈل صوفیہ مرزا طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔
صوفیہ ،وارنٹ