ٹرانسپورٹرز سے اڈہ فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست پر جواب طلب

ٹرانسپورٹرز سے اڈہ فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ضلعی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سے اڈہ فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پرفیصل آباد اورلاہورکے ڈپٹی کمشنر وں سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار حاجی عبدالعزیز وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ضلعی حکومت غیر قانونی طور پر اڈہ فیس وصول کر رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے حکومتی جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ تین برسوں سے کیس لٹک رہا ہے کسی کو پروا نہیں، عدالتیں جواب کا انتظار کرنے کی پابند نہیں، اگر آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔
اڈہ فیس،کیس

مزید :

صفحہ آخر -