وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کیخلاف درخواست ،حکومت پنجاب کو نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کیخلاف درخواست ،حکومت پنجاب کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج کے خلاف درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار مہر عبدالوارث نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کسان پیکج متعارف کرایا،کسان پیکج کے تحت یکساں پالیسی کی بجائے پسند ناپسندکی بنیادپر قرضے جاری کئے جا رہے ہیں،قرض کے لئے دی جانے والی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، انہوں نے استدعا کی یکساں پالیسی کے تحت قرض جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
کسان پیکج

مزید :

صفحہ آخر -