حافظ سعید نظر بندی، عدالت سیکرٹری داخلہ کی علیحدگی میں وضاحت پررضامند

حافظ سعید نظر بندی، عدالت سیکرٹری داخلہ کی علیحدگی میں وضاحت پررضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں جماعۃالدعوۃ کے امیرحافظ محمد سعید اور دیگر راہنماؤ ں کی نظربندی کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ خود پیش ہو کر فاضل جج کے سامنے کچھ ایسی باتیں رکھنا چاہتے ہیں جو کمرہ عدالت میں سب کی موجودگی میں نہیں کی جاسکتیں اس لئے انہیں کچھ وقت دیا جائے جس پر مسٹر جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ یہ نظربندی کا کیس اورشخصی آزادی کا مسئلہ ہے‘ اسے زیادہ طول نہیں دیا جاسکتا۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا سیکرٹری داخلہ خود عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں؟ فاضل عدالت نے استدعا پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10اکتوبرتک کے لئے ملتوی کر دی۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -