مغوی دو بہنوں کو 5روز میں بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے مغوی دو بہنوں کو 5روز میں بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے لڑکیوں کی ماں عامرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ دونوں بہنوں ماریہ اور فروا کی کم عمری میں شادی کی گئی عدالت 2016 ء میں دونوں لڑکیوں کو دارلامان بھجوانے کا حکم دے چکی ہے،عدالتی حکم کے باوجود لڑکیوں کو ہائی کورٹ کے باہر سے اغوا کر لیا گیا۔
مغوی