ایف جی ایم سی سے فارغ التحصیل طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

ایف جی ایم سی سے فارغ التحصیل طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے والی طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔جسٹس سمش محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار خدیجہ الکبریٰ وغیرہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں مکمل کر لی ہیں، ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی ، فارغ التحصیل طالبات اپنی ہاؤس جاب شروع نہیں کر سکیں،پی ایم ڈی سی کے وکیل چودھری محمد عمر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کے تدریسی کالج کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، عدالت نے ایک دوسری درخواست پر احکامات کے باوجود رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ کرنے پروفاقی سیکرٹری صحت کو ذاتی حیثیت میں جواب سمیت طلب کر لیا۔
ڈگریاں تصدیق

مزید :

صفحہ آخر -