وفاق کا سندھ حکومت کو مردم شماری تفصیلات فراہم کرنے سے پھر انکار
اسلام آباد(اے این این) وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے سندھ حکومت کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے نتائج پر وفاق اور سندھ حکومت میں اختلافات برقرار ہیں اور ایک بار پھر وفاق نے سندھ کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیاہے ۔ چیف آف شماریات آصف باجوہ نے تفصیلات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے فارم ٹواور مردم شماری بلاکس کا ریکارڈ مانگا تھا مگر ہم مردم شماری ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے پابند ہیں اور قانون میں ترمیم کے بغیر کسی کو بھی کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔
مردم شماری