نواز شریف کی پیشی پر نیب کورٹ کے باہر ڈرامہ کیا گیا : عمران خان

نواز شریف کی پیشی پر نیب کورٹ کے باہر ڈرامہ کیا گیا : عمران خان
 نواز شریف کی پیشی پر نیب کورٹ کے باہر ڈرامہ کیا گیا : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک 228این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران فوج کو بدنام اور جمہوریت کو تباہ کررہے ہیں ٗملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں ٗ احسن اقبال نے بیرونی دنیا کو سنانے کیلئے جان بوجھ کر انگریزی میں ریاست کے اندر ریاست کے الفاظ اداکئے ٗ میں نے 20 سال باہر کمائی کی ٗسارا پیسہ پاکستان لایا اور عدالت کے سامنے 40 سال کی منی ٹریل دیدی ہے ٗ میرا موازنہ ملک کے سب سے بڑے مجرم کے ساتھ کیا جارہا ہے ٗشاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر ہو ناچاہیے ٗ فیصلہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو بنی گالا میں پارٹی سربراہ عمر ان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی اور رینجرز کی تعیناتی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ٗ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی سے متعلقہ فیصلہ کا اختیار عمران خان کو دیدیا گیا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کی پیشی کے موقع پر نیب کور ٹ کے باہر ڈرامہ کیا گیا،فوج کو بد نام کیا جارہا ہے ٗ وزیر خارجہ آصف نے بھی امریکہ کے دورے کے دور ان جو بیانات دیئے وہ سب آپ کے سامنے ہیں ایسے بیانات سے پاکستان کی مزید بد نامی ہو رہی ہے عمران خان نے مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نوازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک کو جس نہج پر لے آئے ہیں ضروری ہے کہ ملک میں الیکشن ہو جائیں۔ عمران خان نے کہاکہ نیب کورٹ کے باہر کیا ہوا ہے ٗ کیا احسن اقبال کو نہیں پتہ تھا کہ ایس ایس پی نے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی، میں وفاقی وزیر سے پوچھتا ہوں انہیں جمہوریت کے سپیلنگ بھی آ تے ہیں؟ دراصل آپ فوج کو بدنام کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال نے جان بوجھ کر انگریزی میں ریاست کے اندر ریاست کے لفظ ادا کیے تاکہ بیرونی دنیابھی سنے، یہ جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں، یہ لوگ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی کمائی کا سارا پیسہ بینکنگ چینل سے پاکستان لایا ہوں، شریف خاندان سے پوچھا گیا کہ اربوں روپیہ کیسے آیا تو ایک بھی ٹرانزیکشن نہیں بتائی ٗمیں نے 40 سال کی منی ٹریل دے دی ہے۔ جمائما نے جو رقم میرے اکاؤنٹ میں منتقل کی وہ مجھے بھیج دی ہیں ٗ مریم صفدر نے جو اربوں روپے کی جائیداد لی وہ نوازشریف کا پیسہ تھا جو باہر گیا۔ کیا ن لیگ اور شاہد خاقان عباسی کا یہ کام رہ گیا ہے کہ اتنے بڑے مجرم کی چوری بچائے؟ یہ آج نواز شریف کو پارٹی قائد بنا رہے ہیں، کل کسی قاتل کو بھی اجازت دے دیں گے کہ پارٹی سربراہ بن جائے۔عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان نے 1984 میں 60 لاکھ روپے میں اپارٹمنٹ خریدا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ پیسہ بیرون ملک کیسے گیا تو نواز شریف کے بچوں کی جائیدادوں کی کوئی بھی بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں دی گئیں یہ لوگ دستاویزات پیش کریں گے تو اس میں مریم صفدر ہی بینیفشری اونرسامنے آئیں گی۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ شاہ محمود قریشی پرانے اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں میں چاہتا ہوں کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے تاہم اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا ۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -