امن حسینی قافلے کا شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

امن حسینی قافلے کا شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) تحریک بحالی امن پاکستان کے چیئر مین اور سربراہ خاندان گیلانیاں مخدوم غلام یزدانی گیلانی کی قیادت میں یوم عاشورہ کے روز امن حسینی قافلہ نے شہر میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا قافلہ میں سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی،سابق وفاقی (بقیہ نمبر1صفحہ12پر )
وزیر اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،مخدوم راجن بخش گیلانی،مخدوم عامر عبدالقادر گیلانی،محمدا شرف قریشی،سردار بخش بھٹہ،شامل تھے۔ قافلہ نے مختلف امام بارگاہوں پر جا کر دعا کر کے تعزیئے کے جلوس برآمد کرائے اور مختلف شخصیات کی جانب سے منقعدہ نیاز کی تقاریب میں شرکت کی النگ خونی برج پر شاگرد کے تعزیہ کو مخدوم غلا م یزدانی گیلانی نے دعا کر کے روانہ کیا اس موقع پر مخدوم وجاہت حسین گیلانی، مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی ،مخدوم زادہ ابو الحسن گیلانی، صاحبزادہ فواد ربانی ،جمال لابر،مغیث شہزادہ بھٹو،رمضان سپاہی بھی موجود تھے ۔