محرم تعطیلات ختم‘ سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے کھل گئے‘ حاضری کم
ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد، راجن پور (سٹی رپورٹر، وقائع نگار، جنرل رپورٹر، نمائندگان) ماہ محرم الحرام کی دو روزہ نویں اور دسویں محرم کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم دفاتر اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ ، طلبہ و طالبات کی حاضری کم رہی جبکہ ہائی (بقیہ نمبر2صفحہ12پر )
کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس بھی کھل گئے ہیں ۔یوم عاشورہ کی دو روزہ تعطیلات کے بعد گزشتہ روز ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سائلین کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔جہاں سائلین کا معمول سے ہٹ کر رش رہا۔علاوہ ازیں ملتان سمیت تین دیگر ریجن کے ڈائریکٹرز ایکسائز ٹیکسیشن کی کارکردگی بارے میٹنگ آج 3اکتوبر 2017کو ڈی جی خان میں ہوگی۔جس کی صدارت سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب ڈاکٹر احمد بلال کریں گے۔ تمام بازار اور کاروبار ی مراکز بند رکھے گئے تاجر برادری نے جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھیں جبکہ گزشتہ روز سوموار کو تمام بازار معمول کے مطابق کھل گئے محرم الحرام کی دو چھٹیوں کے باعث گزشتہ روز سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی۔ بیشتر ملازمین افسران کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حاضری لگا کر ہی واپس روانہ ہوگئے ۔دفتر ی سرگرمیاں آج سے معمول پر آنے کا امکان ہے۔ محرم الحرام کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ۔ملتان سے کراچی اور راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی ایک ہفتہ ایڈوانس بکنگ مکمل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پرائیویٹ بسوں پر سفر کرنا پڑرہا ہے۔
حاضری کم