شہدائے کربلا کی یاد میں نذر و نیاز کیساتھ پانی و دودھ کی سبیلیں

شہدائے کربلا کی یاد میں نذر و نیاز کیساتھ پانی و دودھ کی سبیلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلاء کی یاد میں لنگر اور نذر ونیاز کے ساتھ ساتھ دودھ اور پانی کی سبیلیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ممتاز آباد کے علاقے میں 100 من حلیم کی وزنی دیگ تیار کر کے بھی تقسیم کی گئی جس کی تیاری میں کئی پکوانوں نے حصہ لیا اور 13 گھنٹوں کی مشقت سے حلیم تیار کر کے عقیدت مندوں میں تقسیم کی۔ واضح رہے کہ 100 من حلیم کی تیاری میں 10 من گوشت، دالیں، ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، سبز مرچیں اور دیسی گھی کا استعمال کیا گیا۔ حلیم تیار (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
کرانے والے نوید فرید کا کہنا تھا کہ حلیم کی تیاری پرانی روایت ہے جس کو جاری رکھنے کے لئے آئندہ یوم عاشورہ پر اس کی مقدار میں مزید اضافہ کریں گے۔ دریں اثناء جلوسوں کے راستوں میں بھی شہر یوں نے بڑی تعداد میں لنگر کے ساتھ ساتھ پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائیں۔ شہر کے مختلف مقامات اور جلوس روٹس پر کھانے پینے کی اشیاء ی تقسیم کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ چھوٹے بچے بھی پر جوش انداز میں دودھ کی سبیل پر پانی اور گلی محلوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتے رہے۔ یوم عاشورہ کے موقع پر بڑی تعداد میں لنگر نیاز تیا ر کئے جانے کی وجہ سے پکوائیوں کی کمی قلت سے محسوس کی گئی جس کا فائدہ پکوانوں نے خوب اٹھایااور وہ منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔ پکوان میسر نہ ہو نے کی وجہ سے کئی شہریوں نے اپنے گھر وں میں بھی نیاز تیار کر کے تقسیم کی۔
نذر و نیاز