سینٹ سے منظور ہونے والا انتخابی اصلاحات بل سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم نے سینٹ سے منظور ہونے والے انتخابی اصلاحات بل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ترمیم کے خلاف ایم کیو ایم کے بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے علی حیدر زیدی، نگہت مرزا، عبدالجبار قریشی، عالمگیرخان اور دیگر نے درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواست میں وفاقی سیکریٹری قانون اور پارلیمانی امور.الیکشن کمیشن، پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا ہے، وہ پارٹی صدارت کے اہل نہیں ہیں۔ انہیں پارٹی سربراہ بنانے کے متوقع عمل کو غیر آئینی قرار دیاجائے۔ سینٹ سے منظور ہونے والے انتخابی اصلاحات بل کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا سربراہ بننے سے روکا جائے۔
سینٹ