دوران جلوس دو گروپوں میں جھگڑا‘ 10 افراد زخمی

دوران جلوس دو گروپوں میں جھگڑا‘ 10 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)محرم الحرام کے جلو س کے موقع پر امام بارگاہ ہیرا حیدری سے بر آمد ہونے والے جلوس جھگڑا 10عزادار زخمی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
ہو گئے تفصیل کے مطابق امام بارگاہ ہیرا حیدری لیاقت آبادسے بر آمد ہونے والا ماتمی جلوس جب چوک گھنٹہ گھر سے ہوتا ہوا خیام سینما چوک پر پہنچا تو انتظامی کمیٹی کے آپس میں ہونے والے اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کی وجہ سے دونوں گروپ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کے بعد اینٹوں ،ڈنڈوں ، اور زنجیروں کے آزادانہ استعمال سے دس سے زائد زخمی ہو گئے جس ضلعی انتطامیہ نے فوری مداخلت کر کے معاملات اپنے کنٹرول میں لیکر جلوس کو آگے روانہ کیا