رشوت نہ دینے کی سزا‘ 8 سولیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں سے محروم

رشوت نہ دینے کی سزا‘ 8 سولیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار) لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پنجاب کی صدر رخسانہ انور نے الزام عائد کیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ پروگرام ملتان کی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرزرشوت نہ دینے کی وجہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اگر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو وہ ایک بار پھر احتجاج پر مجبور (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ہو جائیں،یہ انتباہ انہوں نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر رہنما شازیہ ارشد، عبد القدیر، یاسمین ناز، تحسین اختر، شاکر عباس ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ پروگرام ملتان کے تقریباً 2ہزار سے زائد ملازمین ایک طویل جدوجہد کے بعد مستقل کئے گئے، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں تمام ملازمین کا بجٹ آگیا،لیکن 1210ملازمین کی تنخواہیں آن لائن ہو گئیں مگر 8سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز ودیگر ملازمین کی تنخواہیں اس لئے جاری نہیں کی جا سکیں کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز و دیگر ملازمین نے تنخواہوں کی مد میں وہ نذرانہ نہیں دیا جس کی انہیں ڈیمانڈ کی گئی،انہوں نے اس معاملے کو افسوس ناک قرار دیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کافوری نوٹس لیا جائے اور ورکرز کو بلاجواز تنگ کرنے والے ملازمین و افسران کا محاسبہ کیا جائے۔