وزرا کا کوئی کام نہیں وہ احتساب عدالت جائیں ، قمرالزمان کائرہ

وزرا کا کوئی کام نہیں وہ احتساب عدالت جائیں ، قمرالزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو ا حتساب عدالت میں جانے سے روکنا افسوسناک اور تکلیف دہ عمل ہے، قمر زمان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ (ن) لیگ کے وزراء کو وہاں جانا نہیں چاہئے ،وزراء کا کیا کام ہے وہاں جائیں وزیر داخلہ کا کام قانون پر عملدرآمد کرانا ہے ۔وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے نا کہ نااہل وزیراعظم کی سکیورٹی پر مامور رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر داخلہ اور باقی وزرا کو باہر روکا گیا ،وزیر داخلہ کو ان ایجنسیوں نے روکا جن کے وہ سربراہ ہیں۔ احسن اقبال اور طلال چوہدری کو چاہئے کہ وہ استعفیٰ دے کرکوئی اورکام کریں کیونکہ یہ ان کے ساتھ مذاق ہے ۔
کوئی کام نہیں