لاس ویگاس ، مسلح شخص کی میوزک کنسرٹ پر فائرنگ ، 50افراد ہلاک 406زخمی ، پرچم سرنگو
لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک جب کہ406 زخمی ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوگ میں امریکی پرچم سرنگوں کردیا۔میڈیاذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس ویگاس کے میڈلے بے ہوٹل کے نزدیک کنٹری میوزک کنسرٹ میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے میڈلے بے ہوٹل کی 32ویں منزل سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 406 زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بعد کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی ،فائرنگ کے بعد ہوٹل کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک حملہ آور کو مار دیا گیا ہے جس کی شناخت 64سالہ سٹیفن کریگ پیڈاک کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی شخص تھا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد لاس ویگاس کے میک کیرن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازیں روک دی گئیں اور پولیس نے لوگوں کو فائرنگ کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردیں۔ کنگ روچ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشین گن سے طویل فائرنگ کی گئی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد زمین پر بیٹھ گئی۔دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ فائرنگ کاواقعہ بدترین واقعہ ہے پوری قوم اس سانحہ میں متاثرین کیساتھ ہے ۔
لاس ویگاس ،فائرنگ
Back to Conversion To