کراچی میں درست حکمت عملی سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہے : ممنون حسین

کراچی میں درست حکمت عملی سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہے : ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ درست حکمتِ عملی اور انتھک کوششوں کے نتیجے امن و امان کی صورتِ حال بہت بہتر ہو چکی ہے اور اب پاکستان میں تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ پوری آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض اد ا کر رہے ہیں صدر مملکت نے یہ بات بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ اسٹیٹ گیسٹ ہاس میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے سندھ سمیت تمام صوبوں نے اہم کردار ادا کیا جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سلسلے میں نہایت اہم پیش رفت ہے۔ انھوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی حکومت پاکستان کی بنیادی پالیسی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے اس سلسلے میں بوہر ہ برادری کے روحانی پیشوا کی تعلیمات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس برس عاشورہ محرم اس اعتبار سے بہت یادگار رہے گا کہ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا نے محرم کی مجالس سے خود خطاب کر کے اپنے پیروکاروں کی راہنمائی کی جو معاشرے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بن رہی ہے۔ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے بتایا کہ اس برس عاشورہ محرم کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر کیمتعددممالک سے بوہرہ برادری کے ہزاروں افراد عاشورہ محرم کی رسومات میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے۔ انھوں نے ان پروگراموں کے بہترین انتظامات کے لییحکومت پاکستان کے تعاون پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔