وزیر اعلیٰ کا مالم جبہ میں دھماکے کی شدید مذمت

وزیر اعلیٰ کا مالم جبہ میں دھماکے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مالم جبہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور سانحے میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی جلد ازجلد سرکوبی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے کے امن میں رخنہ ڈالنے اور معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

Back to