منظور نظر کنٹریکٹرز کو نوازا جارہا ہے،لعل زادہ
نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) واپڈا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لعل زادہ خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد اور سوات پیسکو کنسٹرکشن ڈویژنز کی انتظامیہ نے ٹینڈرز کرکے کنٹریکٹرز کو شش و پنچ میں ڈال دیا ہے اپنے منظور نظر کنٹریکٹرز کو نوازا جارہا ہے اور حقدار کنٹریکٹرز اپرول اور بلز کی ادئیگیوں کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور مذکورہ ترقیاتی منصوبے نامکمل ہونے کے باوجود دوسرے ٹینڈرکیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا پہلے سابقہ منصوبے مکمل کئے جائیں پھر دوسرا ٹینڈر کرایا جائے ایبٹ آباد ڈویژن کی طرف سے 11ستمبر کو اخبار میں ٹینڈر کیلئے دیا گیا اشتہار منسوخ کرایا جائے بصورت دیگر ہم پیسکو ایبٹ آباد اور سوات ڈویژنز انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جلات خان ، محمد ابراہیم ، عامر علی ، محمد رفیع ، ثاقب ، حیدر علی ، شیرزادہ ، بلال خان ، نواب زادہ اور دیگر کنٹریکٹرز بھی موجود تھے حاجی لعل زادہ خان نے کہا کہ پیسکو کنسٹرکشن ایبٹ آباد ڈویژن نے 29جنوری 2017کو ٹینڈرز کرکے بعض کنٹریکٹرز سے اپرول لیکر ادایگیاں نہیں کی جبکہ اسی ٹینڈرز میں پیسکو کنسٹرکشن ڈویژن ایبٹ آباد انتظامیہ نے اپنے منظور نظر کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں بھی کردی ہے جبکہ اب ان ہی علاقوں میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کرانے کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع کردیں ہیں جوکہ کرپشن کی واضح ثبوت ہے کیونکہ 29جنوری کو ہونے والے ٹینڈرز کے ترقیاتی منصوبے نا مکمل ہیں اور نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوات پیسکو کنسٹرکشن ڈویژن نے بھی یہی فارمولہ استعمال کیا ہوا ہے اور اپنے منظور نظر کنٹریکٹرز کو نوازا جارہا ہے جبکہ حقداروں کومختلف حربوں سے ٹرخایا جارہا ہے اس لئے ہم صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر پانی و بجلی ، چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور پی ڈی پیسکو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سابقہ ٹینڈرز کو یا تو منسوخ کرائیں یا سابقہ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے احکامات جاری کریں کیونکہ دونوں پیسکو کنسٹرکشن ڈویژنز کے ایکسین اور کلرکس اپنی جیبوں کو گرم کرنے کیلئے ایسے حربے استعمال کررہے ہیں جو کہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں اور اگر سابقہ ٹینڈرز منسوخ نہ کرائے گئے تو ہم پیسکو کنسٹرکشن سواتاور ایبٹ آباد ڈویژنز کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پر مجبو ر ہو جائیں گے ۔