ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت سے منایا گیا
ملتان،خانیوال،جہانیاں،شجاع آباد،ٹھٹھہ صادق آباد،کبیروالا،عبدالحکیم،بارہ میل،نواں شہر،جودھ پور،باگڑ سرگانہ،وہاڑی ،بوریوالا،کرم پور،ساہوکا،ٹبہ سلطانپور،بھٹہ پور،میلسی،چوک میتلا،لڈن،قادر پورراواں،گگومنڈی،کوٹ ادو،چوک سرور شہید،قصبہ گجرات، بہاولپور ،لودھراں ، رحیم یارخان (سٹی رپور ٹر + نیوز رپورٹر+نمائندگان)نواسہ(بقیہ نمبر18صفحہ7پر )
رسولؐ جگر گوشہ علیؑ و بتول سید الشہدا،امام علی مقام حضرت امام حسینؑ اور انکے جانثار ساتھیوں کا یوم شہادت ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا علم وذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا عزاداروں نے سینہ کوبی کی اور زنجیرزنی کرکے امام عالی مقام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ شام کو مجالس شام غریباں برپا کی گئیں۔اس سلسلے میں ملتان سیسٹی رپورٹر ،نیوز رپورٹر کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملتان سمیت ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ مجالس اور جلوسوں میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کے ذریعے نواسہ رسول، مظلوم کربلاء سید الشہداء حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلاء کی میدان کربلاء میں دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دن کی ابتدا ء امام بارگاہوں میں علیٰ الصبح حضرت امام حسین کے بڑے صاحبزادے شہزادہ حضرت علی اکبرکی یاد میں ’’اذان علی اکبر‘‘ سے کیا گیا جس کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں سے ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوا۔ جلوسوں کے اختتام پر نماز مغرب کے بعدمجالس شام غریباں برپا کی گئیں جہاں ذاکرین نے فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالی۔ یوم عاشور کے موقع پر ضلع ملتان میں کل 114 ماتمی جلوس برآمد کئے گئے اور 144 مجالس عزاء ہوئیں، جلوسوں میں 88 لائسنسی جبکہ 26 روائتی جلوس شامل تھے۔ ملتان شہر میں ماتمی جلوسوں کی دو بڑی صف بندیاں ترتیب دی گئیں۔ سب سے بڑی صف بندی پاک گیٹ اور حرم گیٹ کے درمیان ترتیب دی گئی، استاد والا، شاگرد والا، واحد بخش والا، سلطان والا، درکھاناں والا، روشن شاہ والا، کمنگراں والا، ملک اصغر والا، اللہ داد والا، جان محمد والا نمبر 1، جان محمد والا نمبر 2، امیر شاہ والا، عظیم شاہ والا، رمضان شاہ والا، پیر عنائت ولائت شاہ والا، شاہ اسلام والا اور تعزیہ سلیم الدین والا کے جلوس اس صف بندی کا حصہ تھے۔ پہلی بڑی صف بندی میں شامل جلوس شاہ رسال اور درگاہ بی بی پاک دامنہ پر اختتام پذیر ہوئے۔ ملتان کی دوسری بڑی صف بندی چوک دولت گیٹ پر ترتیب دی گئی جس میں کوڑے شاہ والا، فیض بخش والا، کاشی گراں والا اور لعل شاہ والا کے تعزیوں کے جلوس شامل ہوئے۔ اس صف بندی کے جلوس کربلاء دربار شاہ شمس پر اختتام پذیر ہوئے۔ دریں اثناء ملتان کے دو بڑی صف بندیوں کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برا?مد ہوئے۔ امام بارگاہ لال کرتی کینٹ، سوتری وٹ، امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز، مظفر آباد کے علاقوں اور دیگر مقامات سے بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے۔ شہر کے مختلف مقامات پر مستورات کے گھڑی گھڑولی کے جلوس بھی نکالے گئے۔ دریں اثناء دولت گیٹ چوک پر تلواروں جبکہ امام بارگاہ تلوار شاہ باوا صفراء روڈ پر آگ کا ماتم بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر منعقد ہونے والی مجالس اور دیگر تقاریب کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ محرم الحرام میں زبان بندی اور ضلع بندی کے احکامات کے تحت علماء کرام کی مکمل نگرانی کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کے تحت یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے ماتمی جلوسوں کے راستوں اور قرب و جوار میں واقع دینی مدارس، امام بارگاہوں اور مساجد کی مکمل مانیٹرنگ بھی کی جاتی رہی۔اس موقع پر تمی جلوسوں کے موقع پر 1045عزاداروں کو محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی یو م عاشورہ کے موقع پر امام بارگاہ کاشانہ شبیر ؑ لال کرتی کینٹ، امام بارگاہ حضرت لعل شاہ ؒ ، امام بارگاہ باب الحوائج ٹمبر مارکیٹ، سمیت دیگر مقامات سے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے جبکہ مساجد و مدارس میں علماء کرام، مشائخ عظام ، خطباء نے شہداء کربلا پر روشنی ڈالی علاوہ ازیں تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی،کمشنر ملتان بلال احمد بٹ، آر پی او محمد ادریس، سی پی او چوہدری محمد سلیم، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی، ڈاکٹر جاوید صدیقی ، (ن) لیگ کے ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، مخدوم سید راجن بخش گیلانی، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید طالب پرواز ، حا جی شبیر احمد انصاری، حا فظ اجمل شجراء، سہیل فراز ، ڈپٹی میئر منور احسان قریشی ودیگر سیاسی، دینی ،سماجی شخصیات کے علاوہ تاجر رہنماؤں نے بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ماتمی جلوسوں میں شرکت کی ۔دریں اثناء دس محرم الحرام روز عاشور مختلف امام بار گاہوں کے تعزیے حرم گیٹ چوک اپنے اپنے وقت مقررہ پر پہنچتے رہے آستانہ شاگرد والا امام بارگاہ رمضان والا امام بار گاہ کپڑی پٹولیاں امام بار گاہ ابوالفضل العباس امام بار گاہ سلطان والا امام بار گاہ امیر شاہ والادیگر کئی امام بارگاہوں کی زیارتیں مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے صدر مذین عباس چاون کی قیادت میں حرم گیٹ پہنچیں جہاں انہیں اپنے اپنے ٹائم پر نشاط روڈ کی طرف روانہ کیا گیا مذین عباس چاون بشارت قریشی حسنین بخاری اور نذر عباس چغتائی آخری زیارت کے گزرنے تک چوک حرم گیٹ پر لائسنسداروں کے ہمراہ تمام امور کی نگرانی کرتے رہے امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ سے اقبال حسین مرید حسین صفدر حسین اور امام بار گاہ اللہ بخش شاہ والا سوتری وٹ سے حاجی طاہر حسین اور سجاد حسین کی قیادت میں جلوس برآمد ہوئے جب کہ شیعہ علما کونسل کے ترجمان بشارت قریشی جلوس کے ہمراہ رہے دونوں جلوس اکٹھے جو دیکھنے میں ایک لگتا تھا حسن پروانہ روڈ ابدالی روڈ سول ہاسپیٹل چوک قدیر آباد کچہری روڈ سے چوک کچہری پہنچے جہاں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد زنجیر زنی کی گئی اور جلوس اپنی منزل سورج میانی کی طرف روانہ ہو گئے امام بارگاہ اللہ بخش شاہ والا سے نکلنے والا جلوس دربار سخی سلطان علی اکبر سورج میانی اور امام بارگاہ زینبیہ سے نکلنے والا جلوس کربلا مومن آباد سورج میانی میں اختتام پذیر ہوئے۔ 10محرم الحرام کا مرکزی قدیمی علم اور ذوالجناح کا جلوس صبح نوبجے چک حیدر آباد سے برآمد ہوا، جلوس کی قیادت لائسنسدار ثقلین نقوی نے کی، جلوس عزا میں گردونواں کے سینکڑوں عزاداران نے شرکت کی، جلوس اپنے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دن 12بجے چوک نواں شہر پہنچا ، جلوس کے تمام راستے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ جلوس کے اختتام پر مرکزی امام بارگاہ نواں شہر میں نماز باجماعت ادا کی گئی، جلوس عزا ء میں حاجی مشتاق حسین بھٹی، اُستاد غلام عباس ، مہر قیصر عباس ڈب،سید ظفر حسین شاہ، سید قسور عباس شاہ، طالب حسین،امداد حسین اور اُستاد اعجاز حسین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں یوم عاشورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے فضائی نگرانی کی گئی ماتمی جلوس روٹس کی سڑکات و گلیوں پر داخلی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور چھوٹی بڑی شاہراؤں پر ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کرکے آمدورفت کے راستے بند کئے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک نظام جام ہو کر رہ گیا اور شہریوں کو آمدورفت کے لئے متبادل راستے اختیار کرنا پڑے جبکہ ان داخلی و خارجی ر استوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات بھی کی گئی اور مجالس عزا و ماتمی جلوسوں میں شامل ہو نے والوں کی تلاشی کی گئی اور دن بھر سرچ آپریشن بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں کئی مشکوک افراد حراست میں لئے اسی طرح موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کے خلاف 36افراد کے خلاف کاروائی کی گئی اور ان کے موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دیئے گئے ماتمی جلوس کے موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس روٹس پر سوئیپنگ کرتا رہا جبکہ دوسری طرف ماتمی جلوسوں کے عزادار رضاکاروں نے بھی ڈیوٹیاں دیں اور محکمہ شہری دفاع کی جانب سے بھی دوسوسے زائد رضاکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام اور بالخصوص یوم عاشورہ کے موقع پر فول پروف انتظامات ،مانیٹرنگ کے موثر نظام سمیت امن وامان کے حوالے سے متعدد اقدامات کرکے شہربھر میں مجالس کی تقریبات اور عزاداروں کے جلوسوں کو پرامن ماحول فراہم کرتے ہیں کامیاب رہی ہے محرم الحرام کے حوالے سے بنائے گئے مانیٹرنگ سیلز کے فوکل پرسن ایڈیشنل کمشنر جنرل ملک شفیق نے محرم الحرام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈی سی ملتان کی ہدایت پر انتظامیہ کی اولین ترجیح شہر میں امن وامان کے قیام سمیت مجالس ،عزاداری کے جلوسوں کو ہرممکن پر امن ماحول فراہم کرنا تھا جس کیلئے انتظامیہ نے ممجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پو73واک تھرو گیٹ 132سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں49،سٹینڈ بائی جنریٹرز130ایمرجنسی لائٹس 32،ایمبولینس19،فائر بریگیڈگاڑیاں اور پانچ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا گیا جن میں نشتر ہسپتال ،کارڈیالوجی ،ڈسٹرکٹ ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز شامل تھے جن میں 165بیڈز ایمرجنسی کیلئے مختص کیے گئے تھے جبکہ 109ڈاکٹرز235پیرامیڈیکل آفیسرز اور بھاری مقدار میں میڈیسن کا اہتمام کیا گیا تھا اسی طرح ریسکیو1122کے 500اہلکار بھی اس آپریشن میں شامل رہے ہیں جبکہ سالڈویسٹ مینجمنٹ کے 780اہلکار واسا کے 90میپکو کے 148سوئی گیس کے 50اور سول ڈیفنس کے 320اہلکاران کی مختلف پوائنٹس پر تعیناتی کی گئی جبکہ پاک آرمی کی 4کمپنیاں اور ایک کمپنی رینجرز بھی شہر میں گشت پر مامور کی گئی تھی ۔خانیوال سے بیورونیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر11سے برآمد ہوا عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس چوک اہل حدیث ،اہل حدیث روڈ سے ہوتا گپی چوک پہنچا جہاں علامہ صابر حسین آف سرگودھا نے خطاب کیا اس کے بعد جلوس جامع مسجد روڈ ،چوک سنگلانوالہ ،کچہری بازار، ایوب چوک سے ہوتا پرانا خانیوال امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔9اور 10محرم الحرام پر ضلع بھر میں 196چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے اور 1036مجالس منعقد ہوئے۔جہانیاں سے نامہ نگار+نمائندہ خصوصی کے مطابق شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امام بارگاہ حسینیہؓ سے یوم عاشور کو علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہواجس کی قیادت سیّد قمرحسنین شاہ جعفری،چوہدری خادم حسین ارائیں ،سیّدسرفراز شاہ،سیّد علی رضا شاہ،سیّد تجمل مشہدی اور دیگر نے کی اس ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار وں نے شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کیا۔ دوپہر بارہ بجے مرکزی چوک میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے ممتاز علماء کرام اور ذاکرین نے فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ،عزاداروں نے مذکورہ چوک میں نماز ظہرین ادا کی جبکہ بعد از مجلس سہہ پہر تین بجے مذکورہ چوک میں زبردست زنجیر زنی کی گئی جس سے متعدد عزادار شدید زخمی ہوگئے انہیں موقع پرریسکیو1122اور محکمہ صحت کے عملہ کی جانب سے طبی امداد فرام کی گئی بعد ازاں جلوس شہر کے مختلف راستوں سے گزر کر شام پانچ بجے بخیر و عافیت واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق 10محرام الحرام کو نواسہ رسول ؐ حضر ت اما م حسینؓ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آبادگردو نواح میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا ،نمازفجر کے وقت مساجد میں شہدا کربلاکیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، علماء کرام نے حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم حویلی کورنگہ قتال پور،جلہ پہوڑ اور علاقہ میں یوم عاشور پر علم تعزیہ اورذولجناح کے جلوس برآمد ہوئے عبدالحکیم میں محلہ عید گاہ ،نواں شہر اور چک شراجہ میں علم تعزیہ اور زولجناح کے جلوس نکالے گئے عبدالحکیم میں یوم عاشور کا بڑا اجتماع چک شراجہ میں ہو جہاں انچارج پولیس تھانہ عبدالحکیم ملک طیب سرفراز اعوان امن کمیٹی کے ارکان چوہدری دلشاد ،چوہدری راشد ،چودھری اقبال ،چودھری مشتاق ،شیخ عبدالطیف ،میاں حسن میانہ ،حاجی علی محمد نعیم ،پیر مینر شاہ کاظمی کے ہمراہ تما م دن اور رات گئے تک موجود رہے پولیس کے خصوصی انتظامات کی وجہ امسال عبدالحکیم میں کوئی بھی ناخوشگوار وقوعہ نہیں ہوا۔حویلی کورنگہ میں تعزیہ ،علہ اوع ذولجناح کے جلوس سابق صوبائی وزیر سید مختیا حسین کی قیادت میں نکالے گئے اس موقع پر عزداران نے زنجیر زنی اور ماتم بھی کیا ،کنڈ سرگانہ میں تعزیہ اور ذولجناح کے جلوس سابق صوبائی ممبر پنجاب اسمبلی حاجی جعفر سرگانہ اور چئیرمینضلع کونسل خانیوال انجنئیر محمد رضاسر گانہ کی قیادت میں نکالے گئے جبکہ زنجری زنی اور ماتم بھی کیا گیا تحصیل کبیروالہ کا یوم عاشور کو سب سے بڑااجتماع بربیگی میں ہوا جہاں قتال پور ، اسد آباد روڈے والہ چک قریشی قسور آباد ،پنج پیر سے سینکڑوں کی تعداد میں علم کے جلوس بربیگی پہنچے جہاں ذولجناح کا جلوس برآمد ہو ا اس موقع پر زنجیر زنی اور ماتم بھی کیا گیا ، یوم عاشور کی مجلس سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ ذولجناح کی جلوس کی قیادت ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کی قتال پور سے ماتمی دستے کی قیادت سید محمد حسنین شاہ سیدعابد حسین شاہ سید علی اکبرشاہ اور سید ثمر عباس شاہ سید سبطین شاہ نے کی لنگر کا بھی وسییع پیمانے پر انتظام کیا گیا او ر رات کو شام غریباآ کی مجالس بھی منعقد کی گئیں ،سپاہ عباس قتال پور نے حٖفاظت کے خصوصی انتظام کئے ۔ بارہ میل سے سپیشل رپورٹرکے مطابق10محرم کودربار سید بہادر علی شاہ کے مقام پر تعزیئے اور ذوالجناح کے 4 جلوس بر آمد ہوئے ۔جس میں عزاداروں اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ موہری پور ،چوپرہٹہ ،قطعہ سکھالے والہ و سادات شمسیہ کے مقامات سے برآمد ہونے والے جلوس دربارسید بہادرعلی شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئے۔نواں شہر ،جودھ پورسے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کی طرح بارہ میل،سرائے سدھو،چوپڑہٹہ،نواں شہر اور موہری پور میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا دسویں محرم الحرام کے جلوس مرکزی امام بارگاہ دربار بہادر علی شاہ پر اختتام پذیر،چوپڑہٹہ کے نواحی علاقہ چاہ شاہ والا سے بڑا ماتمی جلوس ہزاروں عزاداروں کے ساتھ اور موہری پور سے ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا دربار بہادر علی شاہ پر پہنچا جلوس کے دوران عزادار نوحہ خوانی ،ماتم اور زنجیر زنی کرتے رہے جبکہ دوسرے جلوس چک نورنگ شاہ ،شیر گڑھ ،بارے والا ،جودھ پور اور مست پور کے جلوس اپنے اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل تک جاپہنچے اس موقع پر مقررین نے اہل بیت اور حضرت امام حسین ؑ کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جلوس کے راستوں میں لنگر حسینی ؑ اور دودھ کی سبیلیں بھی چلائی گئیں ۔باگڑسرگانہسے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک کے دیگرشہروں کی طرح قصبوں اوردیہی علاقوں میں بھی عاشورمحرم الحرام انتہائی عقدت واحترام کے ساتھ منایاگیااس سلسلے میں قدیمی امام بار گاہ ،حویلی کورنگا،دادوآنہ ،قتال پور،بربیگی،کنڈسرگانہ،میں بھی مجالس اور ذوالجناج کے جلوس برآمد ہوئے ۔وہاڑی سے بیورورپورٹ+نمائندہخصوصی ملک بھر کی طرح دس محرم الحرام پر وہاڑی میں بھی نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 56ما تمی جلوس نکالے گئے جبکہ مختلف مقامات پر 17مجالس بھی ہوئیں ، دس محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سفارت زنیبیہ حیدر ی چوک سے برآد ہوا جبکہ دوسرا قدیمی جلوس متوالی امام بار گاہ خادم حسین کی قیادت میں قصرِ ابوطالب سے نکالا گیا ، دونوں جلوس اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتے ہوئے مغربین کے قریب واپس اپنے اپنے امام بارگاہوں پر اختتام پذیر ہوئے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بورے والا میں نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین کی یاد میں یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،علم ،تعزیہ اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح 9بجے امام بارگاہ حسینیہ بورے والا سے سیکورٹی کے سخت حصار میں بر آمد ہوا جلوس میں عزاداروں کی ٹولیاں ماتم ،سینہ کوبی کرتی رہیں اور نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا جلوس چوک کلاتھ مارکیٹ ،ریل بازار ،گول چوک ،وہاڑی بازار اور غلہ منڈی کے روایتی راستوں سے گزرا جلوس کی سیکورٹی اور امن و امان کے سلسلہ میں ڈی سی وہاڑی علی اکبر بھٹی ،ڈی پی او عمر سعید ملک ،ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید ،چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں ،وائس چیئر مین حاجی افتخار بھٹی اور مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدر ی نذیر احمد آرائیں ،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے صاحبزادے عمران ارشاد چوہدری اور امن کمیٹی کے ارکان جلوس کے ہمراہ رہے بلدیہ بورے والا کی طرف سے عاشورہ کے جلوس کے راستوں پر صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ محکمہ مال ،ریسکیو 1122،پولیس ،قومی رضاکارا ن اور محکمہ صحت کے حکام اور اہلکاروں نے بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیئے عاشورہ کا جلوس اپنے روایتی روٹوں سے ہوتا ہوا نماز مغرب سے قبل کربلا جوئیہ رو ڈ پر خصوصی اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا رات کو امام بارگاہ حسینی بورے والا میں مجلس شام غریباں بپا ہوئی جس میں ذاکرین حضرت نے میدان کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں پر ہونے والے یزیدی مظالم اور مصائب بیان کئے۔کرم پور سے نامہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق کرم پور میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ذوالجناح کا جلوس سید آفتاب حیدر کے مکان سے برآمد ہوا چوک بازار ،مین بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر عباس اختتام پذیر ہوا۔ عزادار چوک بازار ،مین بازار میں زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ ڈی سی وہاڑی علی اکبر وہاڑی ،ڈی پی او عمر سعید ملک ،ایس پی انوسٹی گیشن زبیدہ پروین، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، سی ای او ہیلتھ شعیب الرحمٰن گرمانی، ڈی ایس پی ٹریفک غلام مصطفی گجر نے سیکیورٹی انتظامات چیک کیے۔ساہوکا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دس محرام الحرام شہداء کر بلاء حضرت امام حسین ؑ کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے مرکزی ماتمی جلوس صدر انجمن حیدریہ ساہوکا سید شفاعت حسین شاہ کے گھر سے برآمد ہو ا جو غازی چوک پر پہنچ کر مجلس شہداء کر بلا حضرت امام حسین علیہ سلام کے فضائل اور مصائب پر روشنی ڈالی گئی اس کے بعد ماتمی جلوس اپنے مخصوص راستہ سے ہو تا ہو ا علی اکبر چوک پر پہنچا وہاں پر عزا داران نے سینہ کو بی اور زنجیر زنی کی وہاں پر تعزیہ برآمد ہو ا اس کے بعد نماز ظہرین ادا کی گئی بعد ازاں ماتمی جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہو تا ہو ا امام بارگاہ حیدریہ میں اختتام پذیر ہو ا جہاں شام غریباٗ کا اہتمام کیا گیا دوسرا مرکزی جلو س صدر انجمن حیدریہ 315ای بی خوشی محمد کے گھر سے برآمد ہو ئے اور اپنی روائتی راستوں شہداہ کر بلا حضرت امام حسین علیہ سلام پر سلام بھیجتے ہو ئے ماتم اور زنجیر زنی کر تے ہوئے امام بارگاہ زینبیہ پر اختتام پذیر ہو ا پولیس کی طرف سے سیکیورٹی سخت انتظامات کئے گئے۔ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ٹبہ سلطان پور میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا یوم عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر1پرانی تحصیل ریاض حسین شاہ مرحوم کی رہائش گاہ سے برآمد کیا گیا یوم عاشورہ کے جلوس سے ڈاکٹر علامہ حسن عسکری اور دیگر علماء اور ذاکرین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے وفادار ساتھیوں کی عظیم شہادت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اوراُن کے ساتھیوں کی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کو قیامت تک محفوظ کردیا ہے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر9میں پہنچا جس کے بعد ذوالجناح شجر حسین شاہ مرحوم کی رہائش گاہ سے برآمد کیا گیا جس کے بعد عزداروں نے ماتم اور زنجیر زنی جبکہ دوسرا بڑا ماتمی جلوس کھوہ ولی والا سے مظہر حسین شاہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ قصر زہرہ کھوہ ولی والا میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا جس کے بعد عزاداروں نے زنجیر زنی کی تمام جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پر امن طور پر اختتام پذیرہوگئے ۔ ٹبہ سلطان پور شہر میں یوم عاشورہ کے موقع پر جھنڈی سے بنائے گئے روایتی تعزئیے بھی11سے زائد مقامات سے برآمد کیے گئے جو اپنے روایتی راستوں پرانہ بازار اور پرانی تحصیل گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر1کے سامنے سے گزرتے ہوئے قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے اس دوران عوام کی جانب سے دودھ ، میٹھے پانی اور جوس کی سبیلیں لگا نے کے ساتھ لنگر بھی تقسیم کیا گیا جبکہ قیام پاکستان سے قبل کے دور سے محرم الحرام میں تلواروں اور ڈنڈوں سے لڑے جا نے والے روایتی کتکے بھی لڑے گئے۔بھٹہ پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانپور بگا شیرموضع دوآبہ ،لنگر سرائے میں محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں و مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔خانپور بگا شیر میں قدیم امام بارگاہ سے 10محرم الحرام کا جلوس دربار بابا بگا شیر کی طرف روانہ ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بگا شیر دربار پر اختتام پذیر ہوا۔ماتمی جلوس کی قیادت سید زوار شاہ،سید علی شاہ،سید ثمر شاہ،سید وسیم شاہ،سید ممتاز حسین شاہ،سید مجاہد شاہ،سید یاسر شاہ،سید قیصر عباس شاہ نے کی۔بغیر کسی پریشانی کے پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ماتمی جلوس شام 6بجے ختم ہوا۔ مزید براں موضع دوآبہ سے محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ دوآبہ سے دن 12بجے خانپور بگا شیر دربار کیلئے سید مظہر شاہ اور غلام قادر چانڈیہ کی قیادت میں روانہ ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بحفاظت دربار بابا بگا شیر پہنچا۔لنگر سرائے امام بارگاہ میں شجر عباس زیدی کی قیادت میں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔مجلس سے مولانا سبطین،مولانا اسماعیل،ذاکر غلام عباس نے خطاب کیا اور شام سات بجے لنگر سرائے امام بارگاہ میں شام غریباں برپا ہوئی۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا شبیہ ذوالجناح تعزیوں کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے بابا نتھے شاہ پہنچے ذاکرین اہلبیت نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی نوحہ ، مرثیہ خوانی ، زنجیر زنی اور ماتم کیا گیا رات کو امام عالی مقامؓ اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چوک میتلا سے نامہ نگار کے مطابق تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں محرم الحرام ذولجناح کے ماتمی جلوس تین نکا لے گئے اے کیٹگری کا جلوس چک نمبر118ڈبلیو بی اور دوسرے دو جلوس ٹبہ سلطان پور اورموضع ماہنی سے نکا لے گئے چک نمبر118ڈبلیو بی سے دس محرم الحرام ذولجناح کا ما تمی جلوس صبح نو بجے شبیر شاہ کے گھر سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا واپس امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا ماتمی جلوس کے داخلی او خارجی راستوں کو خار دار تاروں اور پائپوں بیریل ٹرالر اور قناعت سے بند کیا گیا تھاصرف ایک راستہ کھلا رکھا گیا جہاں واک تھرو گیٹ نصب کیاگیا ۔لڈن سے نامہ نگار کے مطابق شہداء کر بلا کی یاد میں 10محرام الحرام کو لڈن میں بھی مر کزی جلوس نکا لا گیا مر کزی جلو س علی الصبح امام بارگاہ س برآمد ہوا اور اپنے مقررہ روٹس قبرستان ،ممتاز بازار سے ،سابق ایم این ائے ڈیرہ میاں عظیم پہنچا جہاں مسلم لیگ ن کی مر کزی رہنماء محترمہ تہمینہ دولتانہ،سا بق ایم این ائے محترمہ نتا شا دولتا نہ اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن میاں عمران دولتانہ نے جلوس میں شرکت کی جلوس دوپہر کے وقت چوک قاسم شہید پہنچا جہاں عزادروں نے زنجیر زنی اور نو حہ خوا نی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہے بعد ا ز نماز مغرب دربار با با وزیر شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔قادرپورراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق قادرپورراں میں یوم عاشورہ نہایت ہی ادب واحترام سے منایا گیا قادرپورراں اور نواحی علاقوں ٹاٹے پور،لوٹھڑ،بنگل والہ میں مرکزی جلوس نکالے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے بڑے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق گگو منڈی اور گردو نو اح میں یو م عا شور مذ ہبی عقیدت و احترام سے منا یا گیا اس مو قع پر چک نمبر185ای بی میں اما م با رگا ہ شہنشا ہ کر بلا سے تقریباً 11بجے دن تعز یہ کا جلو س بر آ مد ہو ا جو اپنے مقررہ راستو ں سے گذرتا ہو ا واپس آ کر امام بارگاہ میں احتتا م پذ یر ہو گیا جلو س کے ساتھ تما م وقت پولیس کے بھاری نفری مو جو د رہی اور عزاداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کو بی کی۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں محرم الحرام عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے تھے۔کوٹ ادو سیتحصیل رپورٹر کے مطابقتحصیل کوٹ ادو کی کل56امام بارگاہوں سے48تعزیے،پنگوڑے علم وجلوس برآمدہوئے،گردونواح سے آنے والے تمام چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ شاہ اوربخاری روڈمیں شامل ہو گئے بعد نماز ظہرین ٹبہ شہر مجلس برپا کی گئی اس موقع پر عزداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کی،تمام جلوس نماز عصر کے بعد ریلوے چوک اپنے مقررہ روٹس سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ ٹبہ کربلا اختتام پذیر ہوئے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔چوک سرورشہید سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملک بھر کی طرح چوک سرورشہید میں بھی عاشورہ محرم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔10 محرم کا ماتمی جلوس، علم تعزیہ و ذوالجناح امام بارگاہ حسینہ رنگپور روڈ سے برآمد ہوا جس میں عزا ء داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جلوس روایتی مقررہ راستہ سے ہوتا ہوا 4 بجے سہ پہر مرکزی چوک پہنچا جہاں پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔علامہ محمد امیر جعفری آف راولپنڈی اورصفدر جعفری نے خطاب کیا اور فلسفہ شہادت اور امام عالی مقام کی عظیم قربانی پرروشنی ڈالی ا۔ اس کے بعد زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی گئی۔ شام 6 بجے کربلا کمپلیس میں اختتام پذیر ہوا۔ جلو س کے ساتھ پولیس تھانہ سرورشہید کی بھاری نفری موجود تھی۔بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر بہاول پور ڈویژن میں عزاداری کے جلوس اور مجالس پرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہو گئے۔ بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 10محرم الحرام کو عزاداری کے 204جلوس برآمد ہوئے جبکہ 83مجالس عزا منعقد ہوئیں۔ عزاداری کے ان جلوسوں اور مجالس عزا کو سیکورٹی کور فراہم کرنے کے لئے ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر8253پولیس افسران اور اہلکاران پر مشتمل پولیس فورس نے خدمات سرانجام دیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر اور ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور ریجن رفعت مختار راجہ نے بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں سیکورٹی کے انتظامات کی براہ راست مانیٹرنگ کی اور سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لئے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا۔لودہراں سے نمائندہ پا کستا ن کے مطابق لودھراں میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی حصار میں خواجہ والا چو ک میں طالب علی کے گھرسے برآمد ہوا اور اپنے مخصوص اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بارہ بجے رفیق شاہ بخاری دربار پہنچا جہاں عزادارین نے نماز ظہرین ادا کی جس کے بعد ایک بار پھر یوم عاشور کا جلوس انپے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سردار شاہ کی مسجد پہنچا جہاں ذاکرین نے واقعہ کربلہ اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی جلوس ریلوئے چوک لودھراں پہنچا جہاں عزادارین نے زنجیر زنی کی یوم عاشور کا مرکزی جلوس ریلوے روڑ سول کلب سے ہوتا ہوا ریلوئے اسٹیشن قبرستان میں اختتام پذیر ہو گیا جس کے بعد میونسپل لائبریری میں شام غریبا ں بر بپا کی گئی دوسری طرف پولیس نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 66افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زنجیر زنی کرنے والوں میں سے 350عزاداران کو طبی امداد مہیا کی گئی ہے۔دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حضرت امام حسینؓ اور انُ کے جان نثار ساتھیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے تھانہ دھنوٹ کی حدوو میں 6جلوس نکالے گئے جن میں امام بارگاہ قصر بستی نورشاہ گیلانی ، امام بارگاہ علی اکبر بستی نوا ں نورشاہ گیلانی امام بارگاہ قصرحسینہ بستی تارنے نصیر الدین واہن،امام بارگاہ قصرشبیر جلادی واہن ،امام بارہ قصر بتول جیس شامل ہیں اس موقع پر 10محرم الحرم کا مرکزی جلوس نورشاہ گیلانی میں سید محمد اقبال شاہ گیلانی،سید محمد شاہ گیلانی ،سید ندیم عباس بخاری،سید مظہرحسین گیلانی،سید جعفر حسین گیلانی،سید نورانی شاہ گیلانی کی قیادت میں ڈیرہ ۔سید غلام اکبر شاہ گیلانی برآمد ہوا جو اپنے مقرہ راستوں سے ہوتا ہوا امن وامان کیساتھ امام بارگاہ قصر سجاد سے اختتام پذیرہوا جبکہ دوسرا جلوس بستی نواں نورشاہ گیلانی میں سید محمد رضا گیلانی، سید احمد عباس گیلانی، سید خضر عباس گیلانی کی قیادت میں اپنے مقرہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ جاگیر علی اکبر م یں ختم ہوا۔بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں مجموعی طور پر عزاداری کے 39 جلوس برآمد ہوئے اور 377 مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جسے سیکورٹی کور فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر عطاء الرحمن نے براہ راست کمانڈ کیا ۔ ڈی پی او عطاء الرحمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بہاول نگر میں مجموعی طور پر عزاداری کے 20جلوس برآمد ہوئے جبکہ 36 مجالس عزا برپا ہوئیں جن میں سے عزاداری کے 5 جلوس اور 3 مجالس عزا اے کیٹگری کی تھیں۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جن پور میں دس محرم الحرام کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پزیر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تفصیل کے مطابق جن پور میں دس محرم کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ میں اختتام پزیرہوا عزاداروں نے زنجیر زنی اور ماتم کیا اس دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔رحیم یار خان سیبیورونیوز/ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق عاشورہ محرم الحرام کے 72 جلوسوں اور 14 مجالس کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس کے 2500 سے زائد افسران وجوانوں نے فرائض سر انجام دئیے جنہیں تین کمپنی پاک فوج اور ایک کمپنی ریجرز کی مدد حاصل رہی ۔ اس سلسلہ میں قومی رضا کاروں ، پولیس رضا کاروں ، سپیشل پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع ویلینٹئرز نے بھی ضلع بھر میں بڑی تعداد میں اپنے فرائض سر انجام دئیے ۔ اس موقع پر ہر جلوس و مجلس کو تین رویہ سکیورٹی حصار فراہم کیا گیا اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کئے گئے تھے ۔ جبکہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے ڈی او رانا ظفر محمود کی نگرانی میں ضلع بھر کے جلوس و مجالس کی سرچ اینڈ سویپنگ کی ۔ رحیم یار خان میں مرکزی جلوس پر ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد بوٹا طاہر کی زیر نگرانی جلوس کے شرکاء کو تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا گیا۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ملک بھر کی طرح صادق آباد میں بھی یوم عاشور عقید ت و احترام سے منایا گیا سٹی صادق آباد کے علاقہ فتہ کٹہ سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد کیا گیا جس میں خواتین ،مرد عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلوس کے موقع پر عزا داروں نے شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدائے کربلا کو پرسہ دیتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ کی یاد و غم میں عزادری اور نوحہ خوانی کی جلوس اپنے مقررہ روٹس کے مطابق ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ قصر پنجتن پاک پر جاکر اختتام پزیر ہوگیا ۔سونمیانی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کا یوم عاشور کا ماتمی جلوس برآمد جو اپنے مقررہ راویتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اپنے روٹس پر اختتام پزیر ہوا جس میں جلوس کی فول پروف سیکورٹی کے بھی انتظامات کئے گے تھے ۔احمد پور لمہ امام بارگاہ سے یوم عاشور کا جلوس برآمد کیا گیا جو اپنے راویتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کو دربار پیر بشار ت شاہ پر جاکر اختتام پزیر ہو ایوم عاشور کے جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدا کربلا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اسلام کی یاد اور غم میں ماتم داری ،اور نوحہ خوانی کی، جلوس کے اطراف اور داخلی خارجی راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے تھے ۔ہیڈراجکاں سے نمائند ہ پاکستان کے مطابق ہیڈراجکاں اور نواحی علاقوں میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ مدینہ کالونی ہیڈراجکاں سے برآمد ہونے والا جلوس جس میں سینکڑوں مر د وخواتین اور بچے تھے جنہوں نے شبیہ اور پرچم اٹھا رکھے تھے اور حسینؓ زندہ باد اور زنجیر زنی کرتے رہے۔ جلوس ہیڈراجکاں نور پور روڈ سے گزرتا ہوا چک نمبر35/DNBپہنچا جہاں سے جلوس میں مزید سینکڑوں مرد و خواتین اس مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے ۔ جلوس طویل مسافر جو کہ تقریباََ10کلو میٹر بنتی ہے طے کرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ چک نمبر34/DNBپہنچا جہاں پر ار د گرد سے مزید جلوس برآمد ہوئے ۔ ذوالجناح اور تغریے بھی برآمد ہوئے ۔ جلوس میں شامل سینکڑوں اہل تشیع نے سینہ کوبی ماتم اورزنجیر زنی کی ۔ بعد میں نماز عشاء ، شام غریباں منائی گئی ۔ جس میں ذاکریں خلشہ حسینیتؓ پر روشنی ڈالی۔ حضرت امام حسینؓ اور آپ کے رفقاء کی عظیم قربانی کو اسلام کی بقاء قرار دیا ۔حاصل پور سے نامہ نگارخصوصی ،سپیشل رپورٹر کے مطابق 10 محرم الحرام کا جلوس قصر بتول سے برآمد ہو کر مقررہ روٹس سے ہوتے ہوئے مقتل گاہ میں اختتام پذیر ہوا جس میں زنجیر زنی کے بعد امام بارگاہ قصر بتول میں شام غریباں پڑھائی گئی پاکستان کے نامور ذاکر و علماء نے خطاب کیا اس موقع پر سید مظہر حسین شاہ، سید اظہر حسین شاہ، سید عالم شاہ، سید علی شاہ،سید رضوان علی شاہ، سید شیراز علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آر پی او بہاولپوراجہ رفعت عباس، ڈی سی او بہاولپور رانا سلیم افضل اور حاصل پور تمام انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ہارون آباد میں یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا یوم عاشور کا جلوس مقررہ وقت پر مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں پر سے ہوتا ہوا شام کو مرکزی امام بار گاہ واپس جا کر اختتام پذیر ہوا یوم عاشور کے جلو س میں اعزاداروں نے زنجیز زنی کی اور نوحہ خوانی کرتے رہے اس بار انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے۔لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار کے مطابق ملک بھرکی طرح تحصیل لیاقت پورمیں بھی یوم عاشورعقیدت واحترام سے منایاگیا۔لیاقت پور،اللہ آباد،خانبیلہ،جن پور،ترنڈہ محمدپناہ کی مرکزی امام بارگارہوں سے ماتمی اورذوالجناح جلوس برآمدہوئے۔نوحہ خوانی پرعزاداروں نے سینہ کوبی اورزنجیرزنی کی۔شہادت امام حسین کے فلسفے بیان کیئے گئے۔ یوم عاشور کے حوالے سے لیاقت پور شہر اور دیگر قصبات میں تعزیہ ،علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے اور مجالس شام غریباں برپا کی گئیں لیاقت پور شہر کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ عباسیہ روڈ سے برآمد ہوا ،چوک گھنٹہ گھر میں عزاء داروں کی مجلس سے علمائے کرام اور ذاکرین نے شہادت حسینؓ اور واقعہ کربلا کے حوالے سے منظر کشی کی۔کو ٹ چھٹہ سے سٹی رپو رٹر ،نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل کو ٹ چھٹہ میں بھی یوم عا شورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔تحصیل کو ٹ چھٹہ میں چھوٹے بڑے کل49جلوس برآ مد ہو ئے جن میں سے17جلوس کو حساس قرار دیا گیا تھا ۔ کو ٹ چھٹہ ملک عبدالجبار خان کھو کھر ،ایس ڈی پی او سرکل کو ٹ چھٹہ رانا جان محمد نے تحصیل بھر میں بر�آمد ہو نیوالے جلوسوں کی خو د نگرا نی کی ۔کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کیلئے پا ک فو ج کے چاق و چو بند دستے بھی حساس مقامات پر جلوس کے ہمراہ رہے۔ اسی طرح کو ٹ چھٹہ کا مرکزی جلوس 12بجے دن امام با رگاہ الحسین ؑ سے برآ مد ہو اجو اپنے مقررہ را ستوں سے ہو تا ہوا چو ٹی چوک پہنچا جہاں پر نما ز ظہرین ادا کرنے کے بعد مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں علامہ سید ضمیر حسین نقوی نے واقعہ کر بلا اور شہادت امام عالی مقام حسین ؑ پر تفصیلی رو شنی ڈا لی بعد ازاں جلوس اڈا کو ٹ چھٹہ پہنچا جہاں پر عزاداروں نے زنجیر زنی کی بعد مغرب جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا کربلا پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔کوٹلہ مغلان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کوٹلہ مغلان میں دسویں کے روز محرم الحرام کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح فقہ جعفریہ کے عقیدت مندوں نے بستی گورچانی اور کوٹ بودلہ سے علم وذو الجناح کے جلوس نکالے ۔جبکہ صبح 9بجے دن ماتمی جلوس کوٹ بودلہ روڈ سے رواں دواں ہوتا ہواکوٹلہ مغلان ہسپتال روڈ پر جو اپنے مقرر کردہ راستے سے گزرتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچ کر سید پور میں اختتام پذیر ہوا۔جبکہ جلوس کے دوران عزاداروں نے زنجیر زنی کی اور ماتمی سنگیتوں نے نوحہ خوانی اور حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کو ان کی عظیم الشان قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے رہے۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ضلع راجن پور میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا یوم عاشور کا مرکزی جلوس محلہ آستا نہ عمران سے برآمد ہوا اس جلوس میں محلہ سادات اور بستی شیخاں سے آنے والے جلوس بھی شامل ہوگئے درہ مچھی والا پر عزادارن نے ماتم کیا اور نمازِظہرین بھی ادا کی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جعفریہ پراختتام پذیر ہوگیا جہاں مجلس شامِ غریباں منائی گئی جلوس کی سیکورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عزاداران امام حسین کے جلوس برآمد تفصیل کے مطابق عزاداران امام حسین کا جلوس شبیح علی قاسم مہندی کا جلوس سعید آرائیں کے گھر سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ حسنیہ سید کا لو شاہ میں اختتام پذیر ہوا جلوس کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات رہے اے ایس آئی غلام مصطفی،سپیشل برانچ اور سیکورٹی برانچ اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہے دوسرا بڑاجلوس منسوب علی اصغر کا پنگوڑہ کا جلوس رمضان مہانی اور الم کا جلوس محروم سرائیکی وسیب کے نامور شاعر استاد الشعراء فیض محمد فقیر کے گھر سے اور زوالجناح کا جلوس فیض علی پنوار کے گھر سے برآمد ہوئے ۔جام پور سے نامہ نگار کے مطابق جام پورسے نامہ نگارکے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جام پور اور کوٹلہ دیوان میں محرم الرام بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ جام پورمیں سب سے بڑا ماتمی جلوس محلہ لعل پروانہ سے شروع ہو ا۔ جبکہ عسکری امام بارہ گاہ سے اور محلہ چانڈیہ ۔ محلہ علی پور سے ماتمی جلوس درہ باغ والا سے مل کرکے محلہ کوٹلہ پیرن شاہ سے ہو تا ہو ا کربلا معلی جا کر کے اختتام پزیر ہو ا۔ راستے میں عزداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرنے کے علاوہ حٖضر ت امام حسین کی شہادت اور فلسفہ کربلا پر ذاکرین نے روشنی ڈالی۔ مٹھن کو ٹ سے نا مہ نگا ر کے مطابق یو م عا شور ملک بھر کی طر ح مٹھن کو ٹ میں عقید ت و احترام کے سا تھ منا یا گیا اور جگہ جگہ شہداء کر بلا ء کی یا د میں خیرا تو ں اور سبیلو ں کا اہتما م کیا گیا ور در بار فرید ؒ پر شہدا ء کر بلا کا نفر نس ہو ئی اور نوا فل بھی ادا کی گئیں اور کا نفرنس میں شہد اء کر بلا ء کی تعلیما ت اور ان کی قر با نیو ں پر رو شنی ڈا لی گئی شہر میں محرم کے جلو س ،علم اور مجا لس عزا ء کے علا وہ ما تم اور زنجیر زنی بھی ہو ئی اور شا م غر یبا ں بھی پڑ ھی گئی۔سمینہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دیگر علاقوں کی طرح دراہمہ میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا دس محرم کے ماتمی جلوس امام بارگاہ کوٹلہ سکھانی امام بارگاہ چھلے والہ امام بارگاہ نورے والہ اورامام بارگاہ رنگیلے والہ کے تمام ماتمی جلوس بخیر و عافیت اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیرہوگئے۔خانگڑھ دوئمہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پورے ملک کی طرح سیت پور میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،10محرم الحرام کی صبح 7بجے آستانہ خواجگان چوک حسینیہ سے شبیع ، تعزیہ ،پنگوڑے اور علمبردار مرکزی جلو س برآمد ہوا ،جلوس کی قیادت سابق چیئرمین ضلع کونسل مخدوم سید الطاف حسین بخاری اور مخدوم محمد رضا بخاری سابق ضلع نائب ناظم نے کی ، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے جس کی نگرانی ڈی ایس پی علی پوررانا محمد اشرف اور ایس ایچ او تھانہ سیت پور عبدالکریم خان کھوسہ کر رہے تھے ، جلوس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور عمران شمس اور تحصیلدار اعجاز حسین مگسی بھی تھے ،اس موقع پر ممبران امن کمیٹی رانا محمد ارشد ،رانا محمد فارو ق احمد،خواجہ غلام باقر صدیقی ،آغا جمیل حسین خان ،مخدوم سید محمد کاظم رضا بخاری ،جام ناصر عباس چنہ اور رانا عارف بھی موجود تھے ،مرکزی ماتمی جلوس ہائی سکول چوک سے ہوتا ہوا 10بجے دن آستانہ مظہر حسین بلوچ پہنچا جہاں ذاکرین نے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ،11بجے مرکزی جلوس چوک عمر فاروق پہنچا جہاں عزاداروں نے زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی،12بجے یہ ماتمی جلوس تھانہ سیت پور کی عمارت کے سامنے پہنچا جہاں نوحہ خوانی کے علاوہ زنجیر زنی کی گئی ،ایک بجکر20منٹ پر ماتمی مرکزی جلوس تھانہ سیت پور کے سامنے سے روانہ ہوا اور پرائمری سکول چوک ،امام بارگاہ علی حسین شہید سے ہوتا ہوا 5بجے آستانہ مخادیم پہنچا ،اس دوران ذوالجناح بھی برآمد ہوئیں ،عزاداروں نے سینہ کوبی ،نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی ،8بجے شام غریباں برپا کی گئی ،آستانہ مخادیم پر ذاکر سید عقیل مست نے حضرت امام حسینؓ سمیت تمام شہداء کربلا کی جرأت ،بہادری اور دلیری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے فضائل و مصائب بیان کئے۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق ضلع بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا گیا ضلع بھر میں مجموعی طور پر10 محرم الحرام کے95جلوس نکالے گئے جبکہ 45مجالس کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر 2ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے رینجر کے علاوہ پاک آرمی کے دستے بھی موجود رہے۔ مرکزی جلوس تھلہ مرید مہدی سے برآمد ہواجو کہ کوٹلی کربلا میں 5بجے شام اختتام پزیر ہوا جبکہ دریا خان میں مرکزی جلوس تھلہ لٹیاں والے سے برآمد ہواجو کوٹلی کربلا میں رات 8بجے اختتام پذیر ہو ا ،منکیرہ میں امام بار گاہ قصرِ عباس سے مرکزی جلوس نکالا گیا جو کربلا میں اختتام پذیر ہو گیا جبکہ کلور کوٹ میں مرکزی جلوس تھلہ امیر شاہ سے برآمد ہو کر روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ وقت پر کوٹلی کربلا میں اختتام پذیر ہوگااس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ محکمہ صحت ،ریسکیو ٹیم،اور واپڈا حکام بھی موجود رہے عزاداروں نے زنجیر زنی ،سینہ کوبی بھی کی ذوالجناح ،علم کے جلوس بھی نکالے گئے تعزیہ کے جلوس مختلف مقامات سے نکالے گئے جو کہ روائتی راستوں سے گذرتے ہوئے مخصوص مقامات پر اختتام پذیر ہو گئے۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابقیوم عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ تہلہ قریشیاں سے برآمد ہوا جلوس میں سابق تحصیل ناظم سردار سجاد خان ،راہنماء پاکستان تحریک انصاف مخدوم شارون شاہ قریشی،ایم پی اے حاجی مجیدنیازی کے علاوہ ہزاروں مردوخواتین عزادار سینہ کوبی اور ماتم کرتے رہے جلوس میں شامل عزاداروں نے شبیہہ عّلم تعزیے مہندی و جھولے کی زیارات اٹھا رکھی تھیں جلوس میں شامل عزاداران نوحہ خوانی مرثیے پڑھتے رہے جلوس کربلاٹبی امام پر آکر اختتام پزیر ہوگیا۔