قیام امن کیلئے صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے: مثفر سید ایڈوکیٹ

قیام امن کیلئے صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے: مثفر سید ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اورصحافی معاشرہ کی انکھ اور کان کی مانند ہوتے ہیں۔لوئیر دیر میں قیام امن کے سلسلے میں مقامی صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے آیا م میں مثبت رپورٹنگ کرکے ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور علاقہ کو تباہی سے بچانے میں اہم کر ار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج تیمرگرہ لوئیردیر میں تیمر گرہ پریس کلب کے صحا فیوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی جانیوالی ضیافت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی آمیرمولانا اسد اللہ ، ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکا ری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکر ٹری اطلاعات حافظ یعقوب الر حمان اور تحصیل کونسل تیمرگرہ کے نائب ناظم یعقوب الرحمان ، ضلعی کونسلر حکیم خان اوردیگر عمائدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پرصوبائی وزیر خزانہ مظفر سیدایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو قو موں کے عروج وزوال میں اہم کر دار کرتاہے اس لئے صحافیوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں کہ وہ معاشرے کوسدھارنے میں اپنا کلیدی کردارادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ مو جودہ دور میں صحافت آزاد ہے اوراس پرکوئی قدغن نہیں ہے لہٰذاصحافیوں کی جانب سے تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کیا جائیگا ۔انھوں نے مزید کہا کہ لوئیر دیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا جماعت اسلامی کی مرہون منت ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دیر بالا اور پائین قدرتی وسائل سے مالامال اور سیاحتی لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل اضلاع ہیں اس لئے یہاں کی خوبصورت اورسیاحتی علاقوں کو پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر اجا گر کرنا ہمارے مقامی صحافیوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے ۔انھوں نے تیمرگرہ پریس کلب کی تعمیر و توسیع اور صحافیوں کے پیشہ وارانہ ضرو ریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ تیمر گرہ پریس کلب کے صدر اسماعیل انجم، چیر مین ہارون الرشید اور جنرل سیکر ٹری حبیب خٹک نے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ، مولانا اسد اللہ، اور ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری کو شیلڈ پیش کیں ۔