دینی جماعتیں نواز نہیں نظام مصطفےٰ کیلئے متحد ہوں‘ زوار بہادر
ملتان (سٹی رپورٹر) جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی صدر قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں میاں نواز شریف کے لئے نہیں نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کے لئے اکٹھی ہوں آج (ن) لیگ خدا کی پکڑ میں ہے مگر پھر بھی اقتدار کے لئے بغاوت پر اتر آئی ہے یہی وجہ ہے کہ حکمران جماعت (بقیہ نمبر19صفحہ7پر )
عدلیہ اور پاک افواج کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور نااہل وزیراعظم کو ترمیم کے زریعے اہل کرکے پارٹی کا صدر بنایا جا رہا ہے خواجہ آصف غیروں کی زبان بول رہے ہیں مہنگائی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء پاکستان کے ضلعی صدر شفیق اللہ بدری کی رہائش گاہ کچہری روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد ایوب مغل، ضلعی صدر شفیق اللہ بدری، فرحان الحق حقانی بھی موجود تھے قاری محمد زوار بہادر نے مزید کہا کہ جے یوپی کی صوبائی مجلس عاملہ کے حلف برداری کی تقریب آج مقامی ہو ٹل میں ہو گی بعدازاں ختم نبوت کانفرنس بھی ہو گی انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال انتہائی نہ گفتہ بہ ہے لیکن مولانا فضل الرحمن نے کبھی اصولوں کی سیاست نہیں کی بلکہ کبھی وہ زرداری کی گود میں بیٹھے تو کبھی مشرف اور کبھی نواز شریف کے ساتھ شامل رہے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی اگر دینی جماعتوں نے اکٹھا ہونا ہی ہے تووہ نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کے لئے اکٹھے ہوں ناموس رسالت ؐ میں کسی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کریں گے۔
زوار بہادر