مومن کبھی ظلم کا ساتھ نہیں دیتا علی رضا دریشک

مومن کبھی ظلم کا ساتھ نہیں دیتا علی رضا دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام پور(نامہ نگار)محرم الحرام ہمیں تفرق ڈالنے کی بجائے متحد رہنے کا درس دیتا ہے (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

اسلامی نظام حکومت کی بحالی اور آمریت و موروثی حکمرانوں سے نجات کے لئے نواسائے رسول جگر گوشہ بتول نے پورے خاندان کی قربانی دی،واقعہ کربلا سے سبق ملتا ہے کہ ظالم جابر حکمران کے سامنے حق کی خاطر ڈت جانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے گزشتہ روز تحصیل بھر کا دورہ کرنے کے بعد رند ہاؤس میں عمائدین علاقہ ، کارکنوں اور ورکرو ں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم واقعہ سے سبق ملتا ہے کہ ظالم کا ساتھ دینا کسی بھی مخلص مومن کا شیوہ نہیں، ماہ محرم میں امت مسلمہ نے جو یکجہتی اور جنگانگت اختیار کئے اس کو کبھی ناضائع کریں ، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان اللہ کی رسی کو تھامنے اور اسوۃ حسنہ پر عمل کریں انشاء اللہ مسلمانوں کیلئے فلاح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف الم اٹھایا ہے تمام دنیا نے دیکھ لیا کہ کرپٹ ، نااہل حکمرانوں کو اعلیٰ عدلیہ نے کسطرح بدعنوان اور چور قرار دیا۔ اس موقع پر حاجی غلام رسول خان رند، سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمدخان رند، ممبر ضلع کونسل جام محمدناصر برڑہ ایڈووکیٹ، سردار رسول بخش خان رند، سردار احمدنواز خان گلفاد، مرزا کریم نواز مغل، ملک طالب حسین کھوکھر، مرزا محمدقیصر مغل، عبدالرزاق راجہ، انجینئر شاہد حسن قریشی، رانا شبیراحمدخان، ماجدعلی سکھانی، حاجی احمدخان دریشک، ماسٹر پیربخش رند، انجینئر کلیم اللہ خان،ملک محمداقبال آرائیں، ملک محمدیوسف آرائیں، سردار عبیداللہ خان رند، سید شاہ حسین شاہ، محمدیونس خان رند، افتخار علی جکھڑ، حاجی غلام مصطفی رند، ارباب سکھانی، غلام مصطفی حجانہ، مہار شاہد حسین، ملک رحیم بخش آرائیں، محمداصغر شاد، محمدآصف رندسمیت دیگر معززین اس موقع پر موجودتھے۔