لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تاریخی قدم ہے ، شیر علی گورچانی
جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے (بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
کہاہے کہ ن لیگ نے گڈوگورننس کے تمام ریکارڈتوڑ دیے ،ملک سے کرپشن اور بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ تاریخی اقدام ہیں جنھیں قوم سنہری الفاظ سے یادرکھے گی اپنی رہائش گاہ جوہرٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں ،شہریوں اور عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مخالفین نے ملکی ترقی روکنے کے لئے تمام ترسازشی ہتھکنڈے استعمال کیے اور میاں نوازشریف کا راستہ روکنے کی کوشش کی تاہم میاں محمدنوازشریف قوم کے سامنے سرخروہوئے اور انھوں نے تمام سازشوں کانہ صرف ڈٹ کرمقابلہ کیابلکہ ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں انھوں نے کہاکہ سینٹ اور قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری میاں محمدنوازشریف اورن لیگ کی کامیابی ہے آج انشااللہ ایک مرتبہ پھرمیاں محمدنوازشریف ن لیگ کے صدر بننے کے بعد بہت جلد ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
گورچانی