فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ون میںآپریشن‘ خانہ بدوشوں کے کیمپ ہٹا دیئے گئے

فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ون میںآپریشن‘ خانہ بدوشوں کے کیمپ ہٹا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا رضوان قدیرکی ہدایات پر ایم ڈی ا ے انفورسمنٹ ٹیم کا فاطمہ جناح ٹاون فیز 01 بلاک ایف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا ۔فاطمہ جناح ٹاون بلاک ایف میں خانہ بدوشوں نے کافی عرصہ سے قبضہ کیا ہوا تھا۔ ایم ڈی اے کی جانب سے ان کو متعدد بار ہدایات تھیں کہ ایف بلاک سے اپنے کیمپ اکھاڑ لیں اور جگہ خالی کر دیں لیکن (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
انہوں نے قبضہ ختم نہیں کیا جبکہ ان خانہ بدوشوں نے تقریباً 40 عدد کیمپ لگا کر قبضہ کیا ہوا تھا ۔ گذشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا رضوان قدیرکی ہدایات پر ایف بلاک میں آپریشن کر کے کیمپ اکھاڑ دئیے گئے اور خانہ بدوشوں کوجانوروں سمیت ایف بلاک سے نکال دیا گیا۔ایم ڈی اے کی طرف سے جب آپریشن شروع کیا گیا تو خانہ بدوشوں نے مزاحمت کی جس پر خانہ بدوشوں کے سربراہ شموں خاں ولد بچے خاں کو گرفتار کر کے تھانہ ممتاز آباد کی پولیس کے حوالے کر کے FIR درج کرا دی گئی ۔ علاہ ازیں بی سی جی جوک ، چونگی نمبر 9 ،چونگی نمبر8 اور چونگی نمبر 7 پر موجود تجاوزات کو ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔
آپریشن