خان پور بگا شیر‘ 27سالہ ڈرائیور نشے کی بھینٹ چڑھ گیا

خان پور بگا شیر‘ 27سالہ ڈرائیور نشے کی بھینٹ چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھٹہ پور(نمائندہ پاکستان) خانپور بگا شیر کے نواحی قصبہ شاہرنگ پور کا رہائشی تنویر تھہیم گذشتہ روز اپنی گاڑی کے ہمراہ گھر آیا اور گاڑی کھڑی کر کے دربار بابا بگا شیر کے قبرستان چلا گیا۔جہاں بدنام زمانہ منشیات فروش گولی کٹانہ کے ڈیرہ پر چلا گیا۔یاد رہے کہ متوفی تنویر تھہیم نشہ آور انجکشن لینے کا عادی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
تھا اور گولی کُٹانہ نشہ آور انجکشن اور منشیات کی بھاری مقدار ہر وقت اپنے پاس رکھتا ہے۔گولی کُٹانہ نے معمول کے مطابق اپنے ڈیرے پر تنویر کو نشے کا انجکشن لگایا جس سے تنویر موقع پرجان بحق ہو گیا۔یوں خانپور بگا شیر اور مرادآباد میں نشہ آور انجکشن سے مرنے والوں کی تعداد چھ ماہ میں 10ہو گئی ہے۔اس انجکشن سے جان بحق ہونے والے نوجوانوں میں سید ساجد شاہ مرادآباد،سعید قصائی مرادآباد،کوڑا کھواوڑ مرادآباد،عامر بھٹہ خانپور،رانا عمر خانپور،محمد شوکت خانپور،ندیم تھہیم خانپور ،عابد تھہیم خانپور،سعید کھوکھر خانپور و سجاد تھہیم وغیرہ شامل ہیں۔پولیس تھانہ صدر مظفر گڑھ منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہے۔مرادآباد میں اعجاز کھوکھر ،شوکت دایا اور خانپور بگا شیر میں گولی کُٹانہ،نسرین میرزادی،گاما ماشکی،دھڑلے سے نشہ آور انجکشن اور منشیات فروخت کرتے ہیں اور پولیس کو ماہانہ بھتہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں گولی کٹانہ کو تھانہ صد ر پولیس نے بھاری منشیات سمیت گرفتار کیا تھا اور رشوت لے کر بکری چوری کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا تھا جو چند روز بعد رہا ہو کر پھر منشیات فروشی کرنے لگا ہے۔اہلیان علاقہ مرادآباد،خانپور بگا شیر کی سیاسی ،سماجی شخصیات عامر ماہڑہ،ملک عزیز تھہیم،رانا شاہد،دلشاد ماہڑہ،ملک افضل تھہیم،یوسف بلوچ، محمد شہزاد،ساجد ملانہ،سید تجمل شاہ و دیگر نے ڈی۔پی۔او مظفر گڑھ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ خانپور بگا شیر،مرادآباد،لنگر سرائے و دیگر علاقوں میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
نشئی