آئی پلاسٹک سرجری سمینار تحقیق میں بڑی پیش رفت ہے‘ ڈاکٹرراشد قمر

آئی پلاسٹک سرجری سمینار تحقیق میں بڑی پیش رفت ہے‘ ڈاکٹرراشد قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشترمیڈیکل یونیورسٹی وہسپتال شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کہا ہے کہ آئی پلاسٹک سرجری سیمینارز نہ صرف تحقیق اور علم شیئر کرنے کا باعث ہیں۔بلکہ اس سیمینارز میں شرکت سے ڈاکٹرمریضوں کی ملتان میں ہی آئی پلاسٹک سرجری کے قابل ہوسکیں گے۔وہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی اور پاکستان (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
آکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے دو روزہ سیمینارز سے خطاب کررہے تھے۔جس میں جنوبی پنجاب کے 150سے زائد آئی سرجن ڈاکٹرز نے شرکت کی۔10معروف آئی پلاسٹک سرجنز نے ڈاکٹروں کو آئی پلاسٹک سرجری بارے تفصیلی رہنمائی کی۔آخر میں نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمصطفی کمال پاشا نے شرکاء میں شیلڈ تقسیم کیں۔
راشد کھر