ضلع نو شہرہ میں بھی یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا
پبی ( نما ئندہ پاکستان)یوم عاشورہ کے موقع پرنوشہرہ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں اختتام پزیرملک بھر کی طرح ضلع نو شہرہ میں بھی یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ یوم عاشورہ کے ماتمی جلوس عزاداری کی سیکیورٹی کے لیے 1200 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران سرکل DSP,s کی سربراہی میں ڈیوٹی سرانجام دیں رہے تھے۔DPO کیپٹن (ر)واحدمحمود(PSP )براہ راست ماتمی جلوس عزاداری کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہے تھیتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )کاDC خواجہ سکندر ذیشان کے ہمراہ محرم الحرام کے دسویں روز ماتمی جلوس عزادری روٹس کا دورہ ۔سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ماہ محرم الحرام یوم عاشورہ کے دن ماتمی جلوس عزادری ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی1200 سے زائد پولیس اہلکاروں کی سخت سیکیورٹی میں سرکل ڈی ایس پیز تاج محمد،عدنان اعظم، شہنشاہ گو ہرکی سربراہی میں مرکزی امام بارگاہ علی مسجد مین بازار اور انجمن دارالحسینیہ امام بارگاہ خٹک بلڈنگ سے برآمد ہوئے ۔جلوس کی سیکیورٹی براہ راست ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )کر رہے تھے۔اس موقع پر زاکرین نے امام عالی مقام کی دین اسلام اورحق و سچ کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ماتمی جلوس عزاداری میں عزاداروں نے نوحے پڑتے ہوئے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ماتمی جلوس عزاداری نے مقررہ مقامات پر نماز ظہرین ادا کرتے ہوئے خطبہ سنا۔جلوس پولیس نفری کے بکس فارمیشن حصار میںآپنے مقررہ راستوں سے گزرتاہوا سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے واپس مرکزی امام بارگاہ علی مسجد اور دوسرا جلوس امام بارگاہ انجمن دارالحسینیہ خٹک بلڈنگ میں بخیریت اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ ساتھ ذخمی عزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تمام ریاستی ادارئے ریسکیو 1122 ،سول ڈیفنس،PQR ،DHQ سٹاف، کینٹ ہسپتال کے اہلکاران اور آفسران بھی موجود تھے۔اہل تشیع کے اکابرین اور نمائندوں نے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود (PSP )کا ماتمی جلوس عزاداری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کیساتھ آپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اس کے علاؤںDIG مردان ریجن محمد عالم شینواری نے نوشہرہ کا سرپرائز سیکیورٹی وزٹ کیا۔اور یوم عاشور کے حوالے سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات اور جوانوں کے اچھی ٹرن آوٹ کی تعریف کی۔پولیس سیکیورٹی پر اظہار اطمینان ظاہر کیا۔جبکہ محرم الحرام کے سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )کی جانب سے اب تک پولیس جوانوں اور افسران میں ان دی سپاٹ ڈیوٹی میں 80,000 سے زائد نقد رقومات بطور انعامات بہترین ٹرن آوٹ اور بہترین ڈیوٹی و جیکٹ ہیلمٹ اور سیکیورٹی کارڈز پہننے پر دئیے جانے پر خوب سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں جوانوں کو بہترین ڈیوٹی پر انعامات کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے۔