ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے الیکشن مکمل بہادر خانچیئرمین منتخب

ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے الیکشن مکمل بہادر خانچیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نما ئندہ پاکستان ) ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے الیکشن مکمل بہادر خان ایک سال کیلئے چیرمین جبکہ صدر علی خان جنرل سیکرٹری منتخب 46ویلج ناطمین میں الیکشن میں 45ناظمین نے حصہ لیا الیکشن میں ترقیاتی گروپ اور رورولی گروپ کا کانٹادار مقابلہ ہوا الیکشن چیف الیکشن کمشنر قاسم کاکا کے نگرانی مین ہوا جبکہ پولنگ ایجنٹ کی ذمہ داری سعید احمد خان ایڈوکیٹ اور کبیرشاہ نے ادا کی الیکشن کی موقع پر پولیس کے بھاری نفری موجود تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ میں ویلج ناطمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے الیکشن ٹیلی نار افس مٹہ میں منعقد ہوا جس میں مٹہ تحصیل کے 46ویلج ناظمین میں سے 45نے الیکشن میں حصہ لیا اور خفیہ راہی دہی استعمال کی الیکشن رزلٹ کے مطابق ترقیاتی گروپ کے امیدوار بہادر خان نے 23ووٹ لیکر چیرمین منتخب ہوگئے جبکہ انکے مقابلے میں رورولی گروپ کے امیدوار محمد شیر خان نے 22ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ترقیاتی گروپ کے امیدوار صدر علی خان نے 24ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مقابلے میں رورولی گروپ کے عبدالوھاب نے 21ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں ہوا جو صبح اٹھ بجے شروع ہوکر ٹھیک گیارہ بجے اختتام پذیر ہوا الیکشن چیف الیکشن کمشنر قاسم کاکا کے نگرانی میں ہوا الیکشن میں سعید احمد خان ایڈوکیٹ اور کبیر شاہ نے پولنگ ایجنٹ کی ذمہ داریا ں پوری کردی اخر میں قاسم کاکا محمد شیر خان بہادر خان اوردیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ویلج ناظمین نے نو منتخب چیر مین اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دی اس موقع پر مٹہ بازار کے عبوری صدر محمد زوبیر اکبر باچا حاجی محمد قیوم نثار احمد ثمر خان اور دیگر افراد بھی موجود تھے دریں اثناء مٹہ بازار کے عبوری صدر محمد زوبیر حاجی عبدالقیوم عمران خان اکبر باچا ناظم نائبرہوڈ سعید احمد خان ایڈوکیٹ ناظم حاجی بخت رحیم ناظم ضیاء اللہ خان ناظم پرویز خان ناظم خان ذادہ ناظم محمد صادق نائب ناظم محمد صادق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ثمر خان اور دیگر افراد نے بہادر خان اور صدر علی خان کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے