جمہوریت اور پارلیمان کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے :میاں افتخار

جمہوریت اور پارلیمان کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے :میاں افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمان کو ڈی ریل کرنے کیلئے کسی خاص طبقے کی طرف سے ماحول بنایاجارہا ہے جوکہ غلط ہے لیکن پاکستان کو بین الاقوامی اعتبار سے جن مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کا کیلئے پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمان کی اشد ضرورت ہے قبائلی علاقوں کا صوبے میں انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے جس کیلئے قبائلی عمائدین نے حکومت کو صوبے میں انضمام کیلئے تین نکاتی ایجنڈہ دے دیا ہے لیکن اگر اس پر نو اکتوبر تک عمل درآمد نہ کیاگیا تو عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد میں قبائلی عوام کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرے گی حلقہ این اے چار پر عوامی نیشنل پارٹی کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی صدر ملک جمعہ خان کی رہائشگاہ اکرم آباد میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع ملک آفتاب، نورعالم ایڈوکیٹ، مسعود عباس خٹک، خلیل عباس خٹک، پرویز احمد خان ، جہانزیب خٹک، جمال خٹک اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے چار میں مرکزی اور صوبائی حکومتیں قومی خزانے کی بے دریغ استعمال کررہی ہے لیکن اس کے باوجود اے این پی کا امیدوار کامیاب ہوگا کیونکہ اس حلقے پر سابقہ ادوار میں اے این پی نے کامیابی حاصل کی تھی انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا فیصلہ نہ کیا اور قبائلی عمائدین نے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمیں منظور ہوگا کیونکہ قبائلی عمائدین نے وفاقی حکومت کو انضمام کے سلسلے میں تین نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا ہے جن میں قبائلی علاقوں میں عدالتی نظام کا نفاذ خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی اور این ایف سی ایوارڈ میں حصہ شامل ہیں لیکن اگر وفاقی حکومت نے 8 اکتوبر تک ان کے یہ مطالبات منظور نہ کئے تو 9 اکتوبر کو عوامی نیشنل پارٹی قبائلی عمائدین کے ساتھ اسلام آباد کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔