مخلوط نظام تعلیم کے خلاف جے یو ائی لوند خوڑ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

مخلوط نظام تعلیم کے خلاف جے یو ائی لوند خوڑ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ(نامہ نگار)مخلوط نظام تعلیم کے خلاف جے یو ائی لوند خوڑ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکال گئی اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا ریلی کے شرکاء نے صوبائی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی او کالج کے سامنے لوند خوڑ،ہاتھیان روڈ کو ایک گھنٹے کے لئے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا ریلی کی قیادت تحصیل کونسلران حاجی تازہ گل اور حافظ احسان کر رہے تھے ریلی کے شرکاء نے میاں عیسیٰ بازار سے پیدل مارچ کی اور گورنمنٹ کالج لوند خوڑ (گل میرہ)پہنچ کر کالج کے سامنے احتجاجی جلسہ کیا اور روڈ کو ایک گھنٹہ کے لئے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ر کھا احتجاجی جلسہ سے تحصیل کونسلران حاجی تازہ گل،حافظ احسان،مولانا نصیر اور جہان زیب جیالا نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور مغرب کی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے فحاشی،عریانی کو فروغ دے رہے ہیں جس کے لئے پختون قوم کے بچیوں کو لڑکوں کے ساتھ پڑھنے کے لئے مجبور کرتی ہیں لیکن جے یو ائی ان کے مذموم عزائم کوخاک میں ملا دیں گے انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم،سیکر ٹری تعلیم اور صوبائی وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ گرلز کالج لوند خوڑ کے طالبات کے لئے گرلز کالج میں داخلے کی بندوبست کریں اور گرلز کالج میں سٹاف کی کمی پوری کرکے بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں بصورت دیگر جے یو ائی لوند خوڑ کے عوام کو ساتھ ملا کرشاہراہ ما لاکنڈ کو احتجاجاََ ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی دریں اثناء گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل نے کہا ہے کہ متعلقہ شعبوں میں سٹاف کے لئے سیکرٹری تعلیم کو چٹی بھیجی گئی ہے اور جب بھی ان کی طرف سے احکامات جاری ہوجائے طالبات کو داخلہ دیا جائیگا