بونیر ،پیربابا کے نواحی گاؤں کالابٹ کوہے خواہ میں خشک سالی

بونیر ،پیربابا کے نواحی گاؤں کالابٹ کوہے خواہ میں خشک سالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیربابا کے نواحی گاؤں کالابٹ کوہے خواہ میں خشک سالی کی وجہ سے چشمے سوکھ گئے ۔پینے کی پانی کی قلت کی وجہ سے مقامی باشندے اپنے مویشیاں اونے پونے داموں پر فروحت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔علاقہ میں گھمبیر صورت حال کے پیش نظر علاقہ مکینوں کے نقل مکانی کا خطرہ پید اہو گیاہے ۔ڈپٹی کمشنر علاقہ کے مکینوں اور انکے مال مویشیوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاکر پینے کی پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔مقامی میڈیا کے نمائندوں سے علاقہ کے مکینوں بختور خان ۔شوکت علی ۔حمزا للہ خان ،نوشاد ۔جمعہ دین نے اپنے او پر گزرنے والی روداد سناتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں موجود چشمے خشک سالی کی وجہ سے سوکھ کر علاقہ کے مکینوں کو میلوں دور پانی لانا پڑتاہے جبکہ نزدیک پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اپنے مویشی مجبورا بیچنا شروع کردیاہے انہوں نے کہا کہ منتھب ممبران نے اپنے پسند کے لوگوں کے گھروں میں جہاں پانی کی ضرورت نہیں تھی ہینڈ پمپس نصب کئے ہیں ۔جبکہ کوہے خواہ کے دو سو گھرانوں پر مشتمل علاقہ مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بونیر سے گزارش ہے کہ وہ یہاں کے عوام کے لئے اور جانوروں کے لئے پینے کی پانی کا بندوبست کرے اور یہاں پر واٹر سپلائی سکیم کی منظوری دے ۔