سابقہ حکمرانوں نے کمیشن کی خاطر ترقیاتی کام کئے ،جنید اکبر
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے تمام مخالفین کوچیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر2018کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارنے 35ہزارسے کم ووٹ اورمخالفین نے 10ہزارسے زیادہ ووٹ لیاتووہ پاکستان تحریک انصاف کے کامیابی نہیں بلکہ ناکامی ہوگی ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزیونین کونسل طوطہ کان اورمٹکنی میں بڑے بڑے شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹ سمیٹ مختلف پارٹیوں سے سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔تقریب سے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخا ن نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے صرف اورصرف اپنے کمیشن کے حصول کیلئے ترقیاتی کام کئے ہیں مدارس ،مساجد ،سپورٹس کمپلیکس اورقبرستانوں کوبھی نہیں بخشاگیا ہے جس کی وجہ سے عوام نے ان کومسترکردیاہے اورائندہ الیکشن میں بھی ان کے ضمانتیں ضبط کرادیں گے کیونکہ اب لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے جوکام ایم ایم اے کے حکومت نے پانچ سالوں میں نہیں کیاتھا وہی کام پاکستان تحریک انصاف نے کرکے سکولوں میں ناظرہ قران شریف لازمی قراردیاجبکہ اب مساجدوں کے پیش امام کیلئے بھی گریڈ14دیکرتنخواہیں مقررکرکے ان کوغلامی کی زندہ گی سے ازاد کرادیں گے مگرمخالفین اپنے یقینی شکست کودیکھ کرپروپیگنڈے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کاخاتمہ نہیں ہوگااس وقت تک پاکستان تحریک انصاف کرپٹ لوگوں کے خلاف جدوجہدجاری رکھیں گے ۔کیونکہ ملک کوکرپشن اوربدعنوانی سے پاک کرنے کی صلاحیت صرف اورصرف تحریک انصاف کے پاس ہے ۔