خیبر ایجنسی ،ڈیرھ سالمیں کئی ترقیاتی منصوبوں کا فتتاح ہوا،کام شروع نہ ہوسکا

خیبر ایجنسی ،ڈیرھ سالمیں کئی ترقیاتی منصوبوں کا فتتاح ہوا،کام شروع نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی میں گز شتہ ڈیڑھ سال میں کئی تر قیاتی منصوبوں کے افتتاح کئے گئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر نے بڑے بڑے منصوبوں کے افتتا ح موجودہ گورنر خیبرپختونخوا سے کر اوئیں گئے لیکن کسی بڑے منصوبے پرتا حال کام شروع نہیں ہوسکا تیراہ، باڑہ، لنڈیکوتل میں سپورٹس سٹیڈیمزاور واٹر سپلائی منصوبوں کے افتتا ح تو کئے گئے لیکن کام شروع نہیں ہو سکا خیبر ایجنسی کے تینوں تحصیلوں جمرود ،باڑہ اور لنڈیکوتل سمیت دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ تیراہ میں میں موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا سے کئی بڑے منصوبوں کے افتتاح قومی مشران، سفیدریشوں اور میڈیا کے موجودگی میں کر وائیں گئے لیکن ابھی تک کسی بڑے منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا دور افتادہ علاقہ تیراہ میں گزشتہ سال دو مرتبہ سپورٹس میلے منعقد کئے گئے جسمیں تینوں تحصیلوں سے قومی مشران سمیت میڈیا اور ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے شر کت کی اور تقریبا ہرسپورٹس میلے پر ایک کروڑروپے خر چ کئے گئے تھے اور گو رنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے بطور مہمان خصوصی شر کت کرکے کئی منصوبوں کے افتتا ح بھی کئے گئے اسی طرح لنڈیکوتل میں لنڈی خانہ واٹر سپلائی اسکیم اور گورنمنٹ ہائی سکول گر اونڈ پر سٹیڈیم تعمیر کرنے کی افتتاح کر چکے ہیں لیکن سٹیڈیم پر گز شتہ کئی مہینوں سے مختلف وجوہات کی بناء پر کام روک دیا گیا ہیں لیکن لنڈی خانہ واٹر سپلائی منصوبے پر تا حال کام شروع نہیں ہو سکااس وقت لنڈی خانہ واٹر سپلائی منصوبے کا کریڈت پی اے خیبر خالد محمود اور ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل حاصل کر رہے تھے اورا خبارات میں کریڈت حاصل کرنے کیلئے اشتہارات شائع کر رہے تھے لیکن ابھی کام کرنے شروع کرنے کیلئے کوئی کردار ادا کرنے کیلئے تیار نہیں جبکہ پی اے خیبر نے خیبر ایجنسی میں سفاری بس شروع کرنے اور سیاحو ں کو تاریخی مقامات کے دورے اور لنڈیکوتل میں میوزیم کھولنے کا اعلان بھی کیا تھالیکن ابھی تک ایک اعلان کو بھی عملی جامہ نہیں پہنا سکا لنڈیکوتل میں میوزیم کھولنے کا اعلان کے بعد اس وقت مقامی مشران اور عام لوگوں نے میوزیم کیلئے قیمتی اشیاء نوردات بھی دئیے گئے لیکن میوزیم تا حال کھول نہیں سکااسی طرح باڑہ میں سٹیڈیم تعمیر کرنے اور واٹر سپلائی منصوبوں سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن اور باڑہ بازار کو جدید بازار بنانے کا افتتاح کر چکے ہیں جو ابھی تک لوگ ان منصوبوں پر کام شروع کرنے کے منتظر ہیں جبکہ جمرود تحصیل میں گر یڈ اسٹیشن پر کام ادھوراہ چھوڑ دیا گیا ہے اور گزشتہ کئی مہینوں سے کام رو ک دیا گیا ہے جمرود گر یڈاسٹیشن کی کریڈت پی اے خیبر اور ممبر قومی اسمبلی دونوں حاصل کر رہے ہیں لیکن گر یڈ اسٹیشن پر کام کو شروع کرنے کیلئے کسی نے ابھی تک عملی اقدامات نہیں کئے گئے جمرود سب تحصیل ملاگوری میں علیحدہ فیڈر پر بھی کام شروع نہیں ہو سکا اس سلسلے میں انتظامیہ ذرا ئع نے بتا یا کہ تیراہ میں سخت سردی اور زیا دہ برف پڑھنے سے صرف چھ مہینے تر قیا تی کام ہو سکتی ہیں اس لئے منصوبے مکمل کرنے پر وقت زیا دہ لگتا ہیں اور وہاں پر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بڑے ٹھیکیدار کام نہیں کرتے اس لئے چھوٹے ٹھیکیدار کام کرتے ہیں جبکہ دوسر ے منصوبوں پر کام شروع کرنے میں وقت لگتا ہے