بونیر ،جماعت اسلامی کے بانی اراکین عمران خان کے قافلے میں شامل

بونیر ،جماعت اسلامی کے بانی اراکین عمران خان کے قافلے میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)یو نین کونسل تور ورسک میں جماعت اسلامی کے بانی اراکین حاجی میرا خان ،اسلامک لائیرز فورم کے اہم رکن ارشاد خان ایڈوکیٹ ،اقبال عالم ،جہان عالم ،انتحاب عالم نے جماعت اسلامی سے پچاس سالہ رقابت چھوڑ کر عمران خان کے قافلہ میں شامل ہو گئے ۔اس سلسلے میں انکے رہائش گاہ تور ورسک میں اہم شمولیتی تقریب منعقد ہو ئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل سینئر نائب صدر امیر لامان خان ،ضلعی صدر ریاض خان ،سلطان زیب خان ایڈوکیٹ ۔ڈسٹرکٹ اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ،ارشاد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر ستر سالوں سے چور اور لٹیرے قابض ہیں ۔جنہوں نے اس غریب ملک کے غریب عوام کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ملک میں آف شور کمپنیاں بنائی ۔پاکستان کی تاریح میں عمران خان واحد سیاسی شحصیت ہے ۔جنکی ذات کرپشن سے پاک ہے ۔ضلعی صدر ریاض خان نے کہا الیکشن 2018 قریب اتے ہی ایک بار پھر موروثی سیاستدان میدن میں نکلے ہیں اور وہ ایک بار پھر عوام کو اسلام اور پختون کے نام پر دھوکہ دے رہیں ۔مگر عوام باشعور ہیں ۔جن لوگوں نے قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے بنک بیلنس بڑھائے ۔عوام انہیں 2018 کے الیکشن میں مسترد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ،زرداری اور اسفندیار اب اپنے بچوں کو ہمارے بچوں پر حکمرانی کے لئے میدان میں لارہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ قانون سازی کر کے اداروں کو شحصیات سے ازاد کراکر عوام کے تابع کردئے ہیں ۔صحت ،تعلیم ،پٹوار سمیت محکموں میں میرٹ کی بالادستی قائم کی ۔ریاض خان نے کہا کہ پارٹی کے چئیر مین عمران خان اور وزیر اعلی 8 اکتوبر کو بونیر کا دورہ کررہے ہیں ۔کارکن دورے کا میاب بنانے کے لئے تیاریاں شروع کرے ۔وزیر اعلی اپنے دورے کے دوران بونیر کے تینوں حلقوں کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ،انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائے اور پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش امدید کہا ۔